Categories
Breaking news

دبئی میں شہریوں کو مفت کورونا ویکسین لگوانے کا اعلان

 دبئی میں شہریوں کو مفت کرونا ویکسین لگوانے کا اعلان

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں شہریوں کو مفت کورونا ویکسین لگوانے کا اعلان کردیا گیا، جلد اس حوالے سے لوگوں میں آگاہی مہم بھی شروع کردی جائے گی۔ مقامی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کی سپریم کمیٹی برائے کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسی نیشن…

دبئی میں قدرتی آفات اور ہنگامی حالات سے نمٹنے والی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ کرونا وائرس بھی ایک قدرتی آفت ہی ہے، اور اس کی ویکسین لوگوں کو مفت لگائی جائے گی۔

کمیٹی کی جانب سے مہم کا آغاز بدھ 23 دسمبر سے کیا جارہا ہے، اس ضمن میں ریاست میں لوگوں میں آگاہی مہم بھی شروع کی جائے گی۔

خیال رہے کہ منگل کے روز دبئی میں مزید 12 سو 26 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد اب تک اس مہلک وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 95 ہزار 878 تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس وائرس سے 642 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *