Categories
Breaking news

دبئی سے توڑنےکیلئے گڈانی لایا گیا جہاز ماحول کیلئے خطرناک قرار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بلوچستان کے محکمہ ماحولیات نے دبئی سے شپ بریکنگ کیلئے گڈانی آنے والے ایم وی ایٹلانٹک انٹرپرائز نامی جہاز کو خطرناک مواد کی موجودگی کی اطلاع پر لنگر انداز ہونے سے روک دیا۔

انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی لسبیلہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر عمران کاکڑ نے جیو نیوز کو بتایا کہ محکمہ ماحولیات برطانیہ کی جانب سے وفاقی محکمہ موسمیاتی تبدیلی کو مراسلہ موصول ہوا ہے جس میں بتایا گیا کہ گڈانی میں لنگر انداز ہونے کیلئے آنے والے بحری جہاز ایم وی ایٹلانٹک انٹرپرائز میں خطرناک مواد کی موجودگی کی اطلاع ہے۔

وفاقی محکمہ موسمیاتی تبدیلی کی اطلاع پر انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ای پی اے عمران کاکڑ نے بتایا کہ تحقیقات مکمل ہونے تک جہاز کے لنگر انداز ہونے پر پابندی عائد رہے گی، ایٹلانٹک انٹرپرائز نامی جہاز کو آیان شپ بریکرز کمپنی گڈانی لائی تھی ۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *