Categories
Breaking news

دادو، جامشورو کے سیلاب متاثرین سرد موسم سے پریشان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سیلاب سے متاثرہ علاقوں دادو اور جامشورو میں سرد موسم نے متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

مختلف شاہراہوں پر پانی کے اخراج کے لیے لگائے گئے کٹس کی مرمت نہ ہونے سے شہریوں کو آمد و رفت میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔

راجن پور میں سیلابی پانی ختم، متاثرین امراض کا شکار

متاثرین کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں اب تک متاثرہ علاقوں میں نہیں پہنچیں، متاثرین اپنے گھروں کی تعمیر کے لیے بھی پریشان ہیں۔

رپورٹس کے مطابق بچوں کے کھانے پینے کے لیے پریشان متاثرین کو اب جانوروں کے چارے کی بھی فکر ستانے لگی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے بعد سردی میں اضافہ ہونے لگا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *