Categories
Breaking news

خیرونا میں تمپس دی فلرس نے رنگ اور زندگی کی رونقیں بحال کر دیں

بارسلونا (محمد نبی) کاتالونیا کا شمالی شہر خیرونا پھولوں سے کھلکھلا اٹھا ہے۔ خیرونا میں سالانہ پھولوں کا تہوار تمپس دی فلرس 8 مئی سے 16 مئی تک منایا جاتا ہے۔ یہ تقریب 2019 کے بعد پہلی دفعہ شہر میں رنگ اور زندگی کی خوشیاں لے آیا ہے۔ گزشتہ کورونا وبا کی وجہ سے تہوار نہیں منایا جا سکا تھا۔ پھولوں کے شاندار انتظامات سڑکوں اور چوکوں پر ہو رہے ہیں اور اس کے علاوہ دیگر مختلف رنگا رنگ اور آرائشی تنصیبات کو بھی سجایا گیا ہے۔

اس سال مجموعی طور پر83 مختلف مقامات پر 92 نمائشوں کا اہتمام کیا گیا ہے جن سے سیاح محضوظ ہوں گے۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے سانت جوردی تہوار بھی اسی طرح جوش و خروش سے منایا گیا تھا۔ کاتالونیا کے کئی ایک مقامی تہوار اور ثقافتی پروگرامات عالمی وبا کورونا کی وجہ سے گزشتہ سال سے نہیں منائے جا سکے ہیں۔ تاہم اب ویکسی نیشن کا عمل شروع ہونے اور وبا پر قابو پانے کے ساتھ یہ تہوار اور تقریبات آہستہ آہستہ بحال ہو رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *