Categories
Breaking news

خیبر: چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر ماں اور 2 بچے جاں بحق

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

صوبۂ خیبر پختون خوا کے ضلع خیبرمیں بوسیدہ گھر کے چھت گرنے سے ماں اور 2 بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ گھر کا سربراہ اور 1 بیٹا زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ ضلع خیبر کے بازار ذخہ خیل کے علاقے خوڑ میں پیش آیا، جہاں خستہ حال گھر کے کمرے کی چھت گر گئی۔

چھت کے ملبے تلے دب کر کمرے میں موجود ماں اور 2 بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ گھر کے سربراہ اور ان کا 1 بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔

لاشوں اور زخمیوں کو ملبے سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *