Categories
Breaking news

خیبر پختونخوا: کورونا وائرس سے مزید 26 افراد جاں بحق

جنگ نیوز

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 26 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہزار 723 ہوگئی۔

اسی طرح صوبے میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 489 افراد متاثر ہوئے۔

محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا کیسز کی تعداد 1 لاکھ 26 ہزار 403 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اسی طرح صوبے میں میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 554 مریض صحتیاب جس کے بعد یہاں صحتیاب افراد کی تعداد ایک لاکھ 11 ہزار 4074 ہوگئی ہے۔

پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 11 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد صوبائی دارالحکومت میں اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 1839 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 92 افراد متاثر ہوئے جس کے بعد شہر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 47 ہزار 580 ہوگئی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *