Categories
Breaking news

خیبر پختونخوا: چاند رات پر ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش پر پابندی کا فیصلہ

خیبر پختونخوا: چاند رات پر ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش پر پابندی کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت نے چاند رات پر ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے ڈپٹی کمشنرز، ڈسٹرکٹ پولیس افسران کو احکامات جاری کردیے۔

پابندی کا مقصد چاند رات پر ہوائی فائرنگ سے انسانی جانوں کے ممکنہ ضیاع کو روکنا ہے۔

وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ پولیس افسران کو مراسلہ جاری کردیا۔

اس مراسلے میں کہا گیا کہ ہوائی فائرنگ پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے عوام سے اپیل کی ہے کہ چاند رات اور عید پر ہوائی فائرنگ سے مکمل اجتناب کیا جائے۔

وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ کی اندھی گولی کسی کی جان لے سکتی یا کسی کو عمر بھر کی معذوری سے دوچار کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہوائی فائرنگ ایک قانونی جرم ہے جو کسی کی عید کی خوشیوں کو زندگی بھر کے غم میں بدل سکتی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ اپنی چند لمحوں کی خوشی کے لیے کسی کے گھر کو ماتم کدہ نہ بنائیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.