Categories
Breaking news

خیبر پختونخوا: بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا میدان 18 اضلاع میں آج سجے گا

خیبر پختونخوا: بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا میدان 18 اضلاع میں آج سجے گا

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیےصوبے کے 18 اضلاع میں انتخابات کے لیے میدان آج سجے گا، پولنگ کے سامان کی ترسیل جاری ہے۔

خیبرپختونخوا میں 18 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کے لئے ووٹ آج ڈالے جائیں گے۔

اورکزئی، شمالی اور جنوبی وزیرستان، سوات، شانگلہ، مالا کنڈ، اپر اور لوئر دیر سمیت اپر اور لوئر چترال، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹ گرام، طورغر، کوہستان اپر میں ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ کوہستان لوئراور کولائی پالاس میں بھی بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں انتخابات ہوں گے۔

ایبٹ آباد اور سوات میں سٹی مئیر کی نششت پر بڑے معرکے ہوں گے، بلدیاتی الیکشن میں 29 ہزار 3 سو 38 امیدوار میدان میں ہیں، تحصیل مئیر اور چیرمین کی نشستوں کے لئے 651 امیدوار ہیں۔

ولیج، نیبرہڈ میں جنرل نشستوں پر 13 ہزار 331 افراد انتخابی عمل میں حصہ لے رہے ہیں، خواتین کی نشستوں پر 3 ہزار 201 امیدوار میدان میں ہیں۔

مزدور، کسان کی نشستوں پر 6602، یوتھ پر 5446 امیدوار جبکہ اقلیتی نشستوں پر 107 امیدواروں کے مابین مقابلہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.