Categories
Breaking news

خیبر پختونخوا: بلدیاتی الیکشن، انتخابی مہم کا آج آخری دن

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بتایا ہے کہ صوبۂ خیبر پختون خوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے سلسلے میں انتخابی مہم کا آج آخری دن ہے۔

31 مارچ کو کتنے اضلاع میں الیکشن ہوگا؟

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق خیبر پختون خوا میں 31 مارچ کو 18 اضلاع میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صوبے میں آج رات 12 بجے انتخابی مہم کا وقت ختم ہو جائے گا۔

خیبر پختون خوا بلدیاتی الیکشن، بریفنگ اجلاس طلب

الیکشن کمیشن کے مطابق بکاخیل اور زخہ خیل میں پولنگ نہ ہونےکی تفصیلی رپورٹ بھی پیش کی جائیں گی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ رات 12 بجے کے بعد کوئی امید وار اپنے حلقے میں انتخابی مہم نہیں چلا سکتا۔

الیکشن کمیشن نے یہ بھی کہا ہے کہ ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *