Categories
Breaking news

خیبر پختونخوا: آج کورونا وائرس کے 380 مریضوں کی تشخیص، 2 افراد کا انتقال

Advertisement
خیبر پختونخوا: آج کورونا وائرس کے 380 مریضوں کی تشخیص، 2 افراد کا انتقال

خیبر پختون خوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 380 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 2 افراد کا انتقال ہوا۔

پشاور سے جاری صوبائی محکمہ صحت کے اعلامیہ کے مطابق صوبہ میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 1311 ہوگئی ہے۔

Table of Contents

x
Advertisement

خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 380 کیس رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت نے کہا کہ صوبہ میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 42 ہزار 370 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

خیبر پختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے181مریض صحت یاب ہوئے، صوبہ میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 39 ہزار 5 ہوگئی۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ پشاور میں کورونا کیسز کی تعداد 15 ہزار 7 سو77 تک پہنچ گئی ہے۔ کورونا سے پشاور میں اب تک 616 افراد کا انتقال ہوچکا ہے اور شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 کیسز رپورٹ ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *