Categories
Breaking news

خیبر ٹیچنگ اسپتال واقعے کے وقت پشاور میں نہیں تھا، تیمور سلیم جھگڑا

اسپتال واقعے کے وقت پشاور میں نہیں تھا، تیمور سلیم جھگڑا

وزیر صحت خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ خیبر ٹیچنگ اسپتال واقعے کے وقت وہ پشاور نہیں تھے، ہیلتھ سسٹم میں بہتری چاہتے ہیں، کوتاہیاں عوام کے سامنے لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پانچ دن کے اندر ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ مجھے جو ذمہ داری دی گئی ہے اسے پورا کرنے کی کوشش کرتا ہوں، وزیر اعلیٰ جس دن چاہیں دونوں وزارتیں کسی کو بھی دے سکتے ہیں۔

Table of Contents

x
Advertisement

تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ میں ہوں یا کوئی اور وزیر، ہیلتھ سسٹم میں بہتری ہونی چاہیے، میڈیا اور عوام کے سوالات کا جواب دینا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سسٹم کی ناکامی پر اسمبلی میں بات ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے

وزیر صحت کے پی کے نے کہا کہ گزشتہ رات کے ٹی ایچ کی انتظامیہ کے ساتھ تین گھنٹے میٹنگ کی، تین دن قبل اسپتال کا بورڈ آف گورنر بنا، بورڈ کا مینیجمنٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ آکسیجن لانے والی کمپنی کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *