Categories
Breaking news

خیبر ٹیچنگ اسپتال واقعے کی رپورٹ عام کرنے کا وعدہ پورا کیا، صوبائی وزیر صحت

KTH واقعے کی رپورٹ عام کرنے کا وعدہ پورا کیا، صوبائی وزیر صحت

خیبرپختونخوا کے وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ خیبر ٹیچنگ اسپتال (کےٹی ایچ ) میں آکسیجن کی کمی سے اموات کے معاملے کی رپورٹ عام کرنے کا اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے۔

تیمور سلیم جھگڑا نے کےٹی ایچ کےبورڈآف گورنرزکی کمیٹی کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 3 رکنی انکوائری کمیٹی نے 24 گھنٹوں کے اندر رپورٹ مکمل کی ہے۔

خیبرٹیچنگ اسپتال کے ڈائریکٹر سمیت 6 ملازمین معطل

پشاور کے خیبرٹیچنگ اسپتال میں گیس کی کمی کے باعث 6 مریضوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ سے متعلق اسپتال کے بورڈ آف گورنرز نے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ، اسپتال ڈائریکٹر سمیت 6 ملازمین کو معطل کردیا۔

x
Advertisement

انہوں نے کہا کہ حکومت جاں بحق مریضوں کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے، اس اندوہناک واقعہ سے تمام اسپتالوں کو سبق سیکھنا چاہیے۔

واضح رہے کہ پشاور کے خیبرٹیچنگ اسپتال میں گیس کی کمی کے باعث 7 مریضوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ سے متعلق اسپتال کے بورڈ آف گورنرز نے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے، رپورٹ کی روشنی میں اسپتال ڈائریکٹر سمیت 6 ملازمین کو معطل کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *