Categories
Breaking news

خیبر: ایف سی کی چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ، 1 اہلکار زخمی

خیبر: ایف سی کی چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ، 1 اہلکار زخمی

خیبر پختون خوا میں پشاور ڈویژن کے ضلع خیبر میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ کیا گیا ہے۔

ایف سی کے ذرائع کے مطابق ضلع خیبر کے علاقے نالہ میں واقع چیک پوسٹ پر نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے کیے گئے دستی بم کے حملے میں ایک ایف سی اہلکار زخمی ہوا ہے۔

ایف سی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ زخمی ایف سی اہلکار کو طبی مرکز منتقل کیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

لکی مروت: تھانے پر دہشتگردوں کا حملہ، 4 پولیس اہلکار شہید، 4 زخمی

خیبر پختون خوا کے ضلع لکی مروت کے تھانے برگئی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

ایف سی کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایف سی کی جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد فرار ہو گئے جنہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خیبر پختون خوا کے ضلع لکی مروت کے تھانے برگئی پر بھی دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید جبکہ 4 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *