Categories
Breaking news

خیبرپختونخوا میں اومیکرون وائرس کا پہلا کیس رپورٹ، وزیرصحت کی تصدیق

 اومیکرون وائرسخیبرپختونخوا میں اومیکرون وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہواہے جس کی وزیرصحت نے تصدیق بھی کر دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ میں صوبائی وزیر صحت تیمور خان جھگڑا نے اومیکرون کے پہلے کیس کی اطلاع دی۔

Our public health reference lab has detected the first cases of Omicron in Pakhtunkhwa. As expected, this was only a matter of time. Our hospital system has coped with four surges and will continue to be ready.
Our best defence is to vaccinate as per NCOC guidelines.

— Taimur Khan Jhagra (@Jhagra) January 5, 2022

صوبائی وزیر صحت تیمور خان جھگڑا نے کہا کہ انہوں نے4ماہ پہلے بھی کورونا کا مقابلہ کیا اور وہ اب بھی تیارہیں،کورونا سے بچاو کے لیے بہترین طریقہ ایس او پیز پر عملدرآمد ہے۔

ترجمان محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق اومی کرون سے متاثرہ مریض کا تعلق مانسہرہ سے ہے، متاثرہ شخص کا کن کن لوگوں سے رابطہ ہوا اس کا پتہ چلانے کے لیے اضافی ٹیمیں تفویض کی گئی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ مانسہرہ میں ویکسی نیشن کی شرح مزید بڑھانے کیلئے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.