Categories
Breaking news

خیبرپختونخوا حکومت نے 8 یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کی تقرری کا اعلامیہ جاری کردیا

Advertisement

خیبرپختونخوا حکومت نے 8 یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کی تقرری کا اعلامیہ جاری کردیا، اکیڈمک اینڈ سرچ کمیٹی نے وی سیز کا انتخاب کیا۔

کابینہ کی منظوری کے بعد گورنر نے بھی سمری پر دستخط کردئیے۔

جامعہ پشاور کے لئے پروفیسر ادریس، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور ڈاکٹر افتخار حسین، یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کے لئے پروفیسر ڈاکٹر خیرالزمان کو وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کا نجی تعلیمی اداروں کو ریلیف دینے کا فیصلہ

ذرائع وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ کم فیس والے پرائیویٹ اسکولوں کو بلا سود قرضے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شہداء اے پی ایس یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نوشہرہ ڈاکٹر ظفر ایم خان، باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد، یونیورسٹی آف صوابی کے لئے ڈاکٹر شاہد محمود بیگ کو وی سی تعینات کیا گیا ہے۔

عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے لئے ڈاکٹر ظہور الحق، کوہاٹ یونیورسٹی کے لئے پروفیسر سردار خان وائس چانسلر مقرر کیے گئے ہیں۔

شہید بے نظیر یونیورسٹی کی وائس چانسلر کا انتخاب دو سال قبل ہوا تھا لیکن رضیہ سلطانہ کی تعیناتی کا اعلامیہ جاری نہ ہوسکا ان کا انٹرویو نومبر 2018 میں ہوا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *