Categories
Breaking news

خیبرپختونخوامیں سرکاری ملازمین کی مدت ریٹائرمنٹ آرڈنینس نافذ کردیا گیا

Advertisement
Advertisement

خیبرپختونخوامیں سرکاری ملازمین کی مدت ریٹائرمنٹ آرڈنینس نافذ کردیا گیا

خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کی مدت ریٹائرمنٹ 60 سال تک کرنے کا آرڈیننس نافذ کردیا گیا، صوبہ کے ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر63 کے بجائے 60 سال ہوگی۔گورنرخیبرپختونخوا نے سول سرونٹس ترمیمی آرڈیننس پردستخط کردیئے، جس کے بعد صوبے میں سرکاری ملازمین کی مدت ریٹائرمنٹ60سال تک کا آرڈنینس نافذ کردیا گیا۔

جس کے بعد صوبہ کے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر63کےبجائے60سال ہوگی ، آرڈیننس کے اجرا کا مقصد اس فیصلے کو قانونی شکل دینا ہے۔

یاد رہے خیبر پختونخوا حکومت نے پنشن کی واجبات میں اضافہ کے پیش نظر سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں تین سال اضافے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے عمر کی حد 60 سال کردی تھی۔

بعد ازاں محکمہ قانون خیبرپختونخوا نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر سے متعلق آرڈیننس منظوری کیلئے گورنر کو ارسال کیا تھا۔

خیال رہے سرکاری ملازمین 60 سال کی عمر میں ریٹائر ہوجاتے ہیں لیکن خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 63سال کردی تھی۔

بعد ازاں پشاور ہائی کورٹ نے ریٹائرمنٹ کی عمر 63سال کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *