Categories
Breaking news

خونی لبرلز عمران خان کا بیان پہلے اچھی طرح سنیں: عالیہ حمزہ ملک

خونی لبرلز عمران خان کا بیان پہلے اچھی طرح سنیں: عالیہ حمزہ ملک

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رکنِ قومی اسمبلی عالیہ حمزہ ملک کا کہنا ہے کہ خونی لبرلز سے کہوں گی کہ عمران خان کے بیان کو پہلے اچھی طرح سنیں۔

جیو نیوز کے مارننگ شو جیو پاکستان میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عالیہ حمزہ ملک نے کہا کہ زیادتی کیس کی گفتگو میں وزیرِ اعظم عمران خان نے مشرق اور مغرب کا موازنہ پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے زیادتی کرنے والوں کیلئے سخت قانون بنائے ہیں، ریاست اپنی ذمے داری نبھا رہی ہے، ہمارا کام ہے کہ سخت قانون سازی کریں۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن سے جانیں بھی بچیں، معیشت بھی چلی، عالیہ حمزہ

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی ) کی رکنِ قومی اسمبلی عالیہ حمزہ ملک کہتی ہیں کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فائدہ ہوا لوگوں کی جانیں بھی بچ گئیں اور معیشت بھی چل رہی ہے۔

عالیہ حمزہ ملک نے کہا کہ جس طرح وزیرِ اعظم عمران خان خواتین و بچوں کے تحفظ کی بات کرتے ہیں اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ مدرسے میں زیادتی کا واقعہ ہوا تو وزیرِاعظم نے مدرسے میں بھی ریفارم لانے کا سوچا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ موٹر وے زیادتی کیس پر بھی ہم نے کہا کہ سخت قوانین بنانے اور عمل کرانے کی ضرورت ہے، خونی لبرلز وزیرِ اعظم عمران خان کے پیچھے پڑے ہیں۔

اپوزیشن کرپشن سے توجہ ہٹانے کے لیے شور کررہی ہے، عالیہ ملک

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ ملک نے…

انہوں نے کہا کہ خونی لبرلز ہی سب سے زیادہ خواتین کے حقوق کی پامالی کرتے ہیں، یہ لوگ اپنے مخصوص بیانیئے کے لیے خواتین کی کردار کشی کرتے ہیں۔

عالیہ حمزہ ملک کا مزید کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی بات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا جا رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان سے زیادہ خواتین و بچوں کے حقوق کا نہ آج کسی کو احساس ہے اور نہ کل ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *