Categories
Breaking news

خوش نصیب ہوں کہ ایک آزاد ماحول میں آنکھیں کھولیں، عمران خان

Advertisement

وزیراعظم عمران خان نے قائد اعظم کی سالگرہ پر اپنے پیغام میں کہا کہ خوش نصیب ہوں کہ ایک آزاد ماحول میں آنکھیں کھولیں۔

قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کے روز محمد علی جناح کی پیدائش ہوئی تو ایک قابل فخر قوم کا وجود میں آنا مقدر بنا۔

انہوں نے کہا کہ میں خوش نصیب ہوں کہ ایک آزاد ماحول میں آنکھیں کھولیں ، خدا نے یہ ماحول ہمیں محبوب قائد کے ذریعے دیا۔

بابائے قوم کا یومِ پیدائش: ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 145واں یومِ پیدائش ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ محمد علی جناح کا برصغیر کے مسلمانوں کے لیے وژن تھا جس کے ذریعے پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔

عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ بطورقوم کا نمائندہ میں قائداعظم سے بھرپور عقیدت اور محبت کا اظہار کرتا ہوں، انسانی تاریخ میں چندہی افراد کو ایسی شہرت ملی جیسی ہمارے قائد اعظم کو نصیب ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کا افراتفری اور محرومی کے شکار لوگوں کو ایک قوم بنانے کا عزم معجزہ تھا، قائد کو خدا اور اپنے پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر پختہ یقین تھا۔

قوم قائداعظم کا احسان تا قیامت نہیں اتار سکتی، بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح ؒکے یوم ولادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ قوم قائداعظم کا احسان تا قیامت نہیں اتار سکتی، ان کی بدولت ہی مسلمانان برصغیر کو غلامی کی زنجیروں سے نجات حاصل ہوئی۔

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ قوم تمام شعبوں میں ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے قائد کو خراج عقیدت پیش کریں، ایک نئے قومی جذبے کیساتھ قائد کے نظریات ایمان، اتحاد اور تنظیم کو پھر سے زندہ کریں۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ آئیے ہم قائد کے نظریات اتحاد، عقیدے اور نظم و ضبط کو ایک نئی قومی روح کیساتھ زندہ کریں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *