پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری اسد عمر خوشاب میں توازن کھو بیٹھے اور اسٹیج پر گر گئے۔
پی ٹی آئی کا حقیقی آزادی مارچ آج آٹھویں روز اسد عمر کی قیادت میں اپنی منزل کی طرف گامزن ہے۔
اس حوالے سے خوشاب میانوالی روڈ کے مختلف مقامات پر استقبالی کیمپ لگائے گئے، مرکزی پنڈال غلہ منڈی چوک میں سجایا گیا ہے۔
استقبالی کیمپ میں اسد عمر اسٹیج پر کھڑے کارکنان کو ہدایات دے رہے تھے کہ اچانک گر گئے۔
گرتے ہی بیٹھ کر خود کو سنبھالا اور پھر بیٹھ کر ہی مزید ہدایات دینے کا سلسلہ جاری رکھا۔
دوسری جانب حقیقی آزاد مارچ کا پنڈال آج جہلم کی تحصیل دینہ میں سجے گا، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی قیادت کرینگے۔
دینہ میں حقیقی آزادی مارچ کی میزبانی فواد چوہدری سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماء کرینگے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج لانگ مارچ کے دوران ویڈیو لنک پر کارکنوں سے خطاب کریں گے۔
قومی خبریں سے مزید
-
فواد چوہدری کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا۔
-
کابینہ میں بتایا تھا شہزاد اکبر ملک سے چلے جائینگے: فیصل واؤڈا
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ کابینہ میں بتایا تھا شہزاد اکبر ملک سے چلے جائیں گے۔
-
حنا ربانی کھر نے سائفر سے متعلق اعتراف کیا ہے، شیریں مزاری
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ حنا ربانی کھر نے سائفر سے متعلق اعتراف کیا ہے۔
-
اسلام آباد کی احتساب عدالتوں میں ہائی پروفائل کیسز کے التواء کا خدشہ
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی احتساب عدالتوں میں زیرِ سماعت ہائی پروفائل کیسز کے التواء کا خدشہ سامنے آیا ہے۔
-
خرابی نیب قانون میں نہیں اس کے غلط استعمال میں ہے: چیف جسٹس
سپریم کورٹ آف پاکستان میں نیب ترامیم کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دیے کہ خرابی نیب قانون میں نہیں اس کے غلط استعمال میں ہے۔
-
فیصل واوڈا نیب راولپنڈی پہنچ گئے
فیصل واوڈا قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی پہنچ گئے، نیب کی ٹیم ان سے سوالات کرے گی۔
-
وہ دوبارہ مجھے مارنے کی کوشش کر سکتے ہیں، عمران خان
چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کا فرانسیسی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا ہے کہ میری جان کو اب بھی خطرہ ہے۔
-
عمران خان بری طرح بے نقاب ہوچکے ہیں، شیری رحمٰن
سینیٹر شیری رحمٰن نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے ہر بیانیے ہر نعرے کو منافقت اورجھوٹ پرمبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی بوکھلاہٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ بری طرح بے نقاب ہوچکے ہیں۔
-
سانحۂ ماڈل ٹاؤن کیس، ملوث پولیس افسران کی تنزلی کا نوٹیفکیشن کالعدم
لاہور ہائی کورٹ نے فوجداری مقدمات میں ملوث پولیس افسران اور اہلکاروں کے حوالے سے فیصلہ دیتے ہوئے سانحۂ ماڈل ٹاؤن کیس میں ملوث پولیس افسران کی تنزلی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔
-
پی ٹی آئی کارکن مردان سے پیدل زمان پارک پہنچ گیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کارکن بچوں سمیت کفن پہن کر مردان سے پیدل زمان پارک پہنچ گیا۔
-
مبینہ بیٹی ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست پر سماعت ملتوی
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو مبینہ بیٹی ٹیریان کو کاغذاتِ نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر نااہل قرار دینے کی درخواست کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی نئی انتظامی کمیٹی قائم
جسٹس اطہر من اللّٰہ کی سپریم کورٹ میں نامزدگی کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کی نئی انتظامی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔
-
آئیڈیاز 2022ء: پاک فضائیہ کے طیارے توجہ کا مرکز بن گئے
پاک فضائیہ کے طیارے آئیڈیاز 2022ء میں شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئے۔
-
مجھے قتل کی دھمکیاں مل رہی تھیں، شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پہلے مجھے قتل کی دھمکیاں مل رہی تھیں اب لال حویلی پر ڈرون چلایا جا رہا ہے
-
سعد رفیق نے ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر مزاحیہ ویڈیو شیئر کردی
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر مزاحیہ ویڈیو شیئر کردی۔
-
عمران خان کی زیرِ صدارت مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی
چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت گزشتہ رات ہونے والے مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔