Categories
Breaking news

خورشید شاہ کے شریک ملزم کی حفاظتی ضمانت منظور

Advertisement
جنید قادر شاہ کی حفاظتی ضمانت منظور

سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں شریک ملزم جنید قادر شاہ کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

Advertisement

شریک ملزم جنید قادر شاہ نے حفاظتی ضمانت کے لیے عدالتِ عالیہ سے رجوع کیا تھا۔

خورشید شاہ کیخلاف ایک ارب 23کروڑ سے زائد کا ریفرنس دائر

سکھر (بیورو رپورٹ، چوہدری محمد ارشاد) نیب کی جانب…

x
Advertisement

ملزم کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ جنید قادر شاہ کو نیب نے ریفرنس میں خورشید شاہ کا شریک ملزم نامزد کیا ہے۔

وکیل کا مزید کہنا ہے کہ احتساب عدالت نے ملزم جنید کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ملزم کے وکیل نے استدعا کی ہے کہ جنید قادر شاہ ٹرائل کا سامنا کرنا چاہتے ہیں، ان کی گرفتاری سے روکا جائے۔

سندھ ہائی کورٹ نے ملزم جنید قادر شاہ کی 1 ہفتے کے لیےحفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے قومی احتساب بیورو (نیب) کو ملزم کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

واضح رہے کہ جنید قادر شاہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے بھتیجے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *