Categories
Breaking news

خورشید شاہ کے بیٹے کو احتساب عدالت کے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم

خورشید شاہ کے بیٹے کو احتساب عدالت کے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم

سپریم کورٹ آف پاکستان میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما خورشید شاہ کے بیٹے فرخ شاہ نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست واپس لے لی جس کے بعد عدالتِ عظمیٰ نے فرخ شاہ کو 3 دن میں احتساب عدالت کے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم دے دیا۔

دورانِ سماعت فرخ شاہ کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت میں کہا کہ نیب نے تحقیقات مکمل کر لی، فرخ شاہ کو گرفتار کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ جائیداد رکھنا کوئی جرم نہیں۔

خورشید شاہ کے بیٹے کے وکیل فاروق ایچ نائیک فوڈ پوائزننگ کا شکار

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما خورشید شاہ کے بیٹے رکنِ سندھ اسمبلی فرخ شاہ کے وکیل فاروق ایچ نائیک فوڈ پوائزنگ کا شکار ہو گئے۔

نیب کے وکیل نے کہا کہ فرخ شاہ نے تحقیقات میں تعاون نہیں کیا، نیب نے اپریل 2020ء سے فرخ شاہ کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔

جسٹس سردار طارق مسعود نے کہا کہ طلعت اسحاق کیس میں ضمانت کے پیرا میٹرز طے ہو چکے ہیں، عدالت طلعت اسحاق کیس کے پیرا میٹرز سے باہر نہیں جا سکتی۔

خورشید شاہ کے بیٹے کی غیر حاضری پر عدالت برہم

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما خورشید شاہ کی ضمانت کے کیس میں خورشید شاہ کے صاحبزادے فرخ شاہ اور اہلِ خانہ کے وکلاء کی غیر حاضری پر اظہارِ برہمی کیا ہے۔

انہوں نے فاروق ایچ نائیک سے کہا کہ نیب نے ضمنی ریفرنس دائر کرنا ہے، بتا دیں درخواستِ ضمانت پر میرٹ پرفیصلہ کر دیں یا آپ درخواست واپس لینا چاہتے ہیں؟

فرخ شاہ کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ میں درخواستِ ضمانت واپس لے لیتا ہوں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *