Categories
Breaking news

خودکش دھماکے میں جاں بحق ٹیکسی ڈرائیور کے اہلخانہ کو ایک کروڑ دینے کی منظوری

خودکش دھماکے میں جاں بحق ٹیکسی ڈرائیور کے اہلخانہ کو ایک کروڑ  دینے کی منظوری

وزیراعظم شہباز شریف نے 23 دسمبر کو اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین فور دھماکے میں جاں بحق ٹیکسی ڈرائیور کے لیے مالی پیکج کی منظوری دے دی۔

اعلامیے کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تحقیقات کی روشنی میں ڈرائیور کے لیے پیکج کی منظوری دی گئی، ڈرائیور سجاد حیدر شاہ کے اہل خانہ کے لیے ایک کروڑ روپے کے مالی پیکج کی منظوری دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر مالی پیکج کا چیک سجاد حیدر شاہ کے اہل خانہ کے سپرد کردیا گیا، تحقیقات میں بتایا گیا کہ سجاد حیدر کا دہشتگردوں یا اُن کے منصوبے سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا۔

سجاد حیدر شاہ کی ٹیکسی میں 23 دسمبر کو اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 فور میں دھماکا ہوا تھا، سید سجاد حیدر شاہ کے پسماندگان میں اہلیہ اور چار بچے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *