
سندھ کے شہر دادو میں میڈیکل فورتھ ایئر کی طالبہ نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی، ڈاکٹر عصمت جمیل کی مبینہ خودکشی کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔
ایس ایس پی دادو اعجاز شیخ کا کہنا ہے کہ موقع پر موجود شواہد سے لگتا ہے لڑکی کو گولی لگی ہے، شواہد کے مطابق لڑکی نے قریب سے خود کو ہٹ کیا ہے۔
ایس ایس پی دادو کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے چھرے والی بندوق ملی ہے، جبکہ طالبہ کا لیپ ٹاپ اور موبائل تحویل میں لے لیا گیا ہے، جس کا فارنزک کروائیں گے۔
Table of Contents
دادو: بلیک میلنگ پر میڈیکل کی طالبہ نے خود کو گولی مار لی
سندھ کے شہر دادو میں میڈیکل فورتھ ایئر کی طالبہ نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی، ڈاکٹر عصمت جمیل کا خودکشی سے قبل ایک خط بھی سامنے آ گیا، خط میں لڑکی نے والدین سےمعذرت کی ہے۔
اعجاز شیخ نے کہا کہ 5 ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کاٹی گئی تھی، جن میں سے 2 کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان میں سے 3 ملزمان فرار ہیں۔
واضح رہے کہ پیپلز میڈیکل کالج نواب شاہ میں زیرِ تعلیم فورتھ ایئر میڈیکل کی طالبہ ڈاکٹر عصمت کی گولی لگی لاش دادو کے علاقے سیتا روڈ کے ایک مکان سے ملی ہے۔
مبینہ خودکشی سے 2 روز قبل طالبہ کے والد خالد جمیل کی مدعیت میں 4 ملزمان کے خلاف بلیک میلنگ، ہراساں کرنے اور دھمکی دینے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ثمن سولنگی نامی شخص جعلی نکاح نامہ بنوا کر لڑکی کو بلیک میل کر رہا ہے، ملزم نے لڑکی سے 90 ہزار روپے بھی لیے ہیں۔
مقدمے میں نامزد ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ویمن پروٹیکشن سیل کی انچارج بینظیر جمالی نے لڑکی کے گھر جا کر اس کے زیرِ استعمال اشیاء تحویل میں لے لی ہیں۔
خود کشی سے قبل ایک خط بھی سامنے آیا
ڈاکٹر عصمت جمیل کا خودکشی سے قبل ایک خط بھی سامنے آ گیا، خط میں لڑکی نے والدین سے معذرت کی ہے۔
لڑکی کا مبینہ طور پر ایک خط بھی سامنے آیا ہے جس میں اس نے والدین سے معذرت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ کو بہت دکھ ہوگا مگر میں کمزور ہوگئی ہوں۔
لاش کاپوسٹ مارٹم کر لیا گیا ہے، جس کی رپورٹ اب تک نہیں آئی ہے، بیسک ہیلتھ یونٹ کے ایم ایس ڈاکٹر نیاز کے مطابق ابتدائی طور پر خودکشی کے شواہد ملے ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
مری میں تمام شاہراہیں کلیئر، پاک فوج کی تصدیق
پاک فوج نے مری میں تمام اہم شاہراہوں کے کلیئر ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
-
آئی ایم ایف کا ریویو اجلاس ملتوی، اب 28 یا 31 جنوری کو متوقع
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے 6 ارب ڈالر کے قرض کے لیے 12 جنوری کو ہونے والا ریویو ملتوی کرنے کی پاکستان کی درخواست منظور کر لی ہے۔
-
عمران، کشتی ڈوبنے پر وزیراعظم کے مستعفی ہونے کا بھاشن دیتے تھے، حافظ حمداللّٰہ
اپنے بیان میں حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ خان صاحب سانحہ مری میں 23 جانیں آپ کی نااہلی کی وجہ سے موت کے منہ میں گئیں۔
-
ایبٹ آباد باڑیاں روڈ چھانگلہ گلی سے ایبٹ باد تک کلیئر
ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ایبٹ آباد باڑیاں روڈ کو چھانگلہ گلی سے ایبٹ آباد تک کلیئر قرار دیدیا ہے۔
-
مری: انسانیت روتی، تڑپتی رہی، منافع خوروں کی چاندی
مری میں برفانی طوفان کے دوران انسانیت روتی ، تڑپتی اور سسکتی رہی۔
-
کیمبرج انٹرنیشنل A اور AS لیول کے اکتوبر/نومبر 2021 کے امتحانی نتائج جاری
پاکستان میں اکتوبر/نومبر 2021 کے امتحانات کی سیریز کے لیے کیمبرج انٹرنیشنل اے اور اے ایس لیول کے لیے 65000 سے زیادہ مضامین کے لئے طلبہ رجسٹر ہوئے، جو معمول سے زیادہ ہے جس کی وجہ یہ تھی کہ کیمبرج نے مئی/جون 2021 کے امتحانات کی سیریز میں پاکستان حکومت کی درخواست پر اے ایس لیول کے امتحانات کووِڈ-19 کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے منسوخ کر دیے تھے اور اکتوبر/نومبر 2021 کے امتحانات طلباء کو محفوظ رکھنے کے لیے سخت CoVID-19 معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کے تحت منعقد کیے تھے۔
-
مری: طوفان تھم گیا مسائل نہیں، لوگ تاحال گھر روانہ نہ ہوسکے
مری میں برفانی طوفان کے باعث پھنسے بہت سے افراد اب تک گھروں سے روانہ نہیں ہوسکے ہیں۔
-
پاک بحریہ کے جہازوں کا عمان کا دورہ
پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس راہ نورد، مددگار اور آبدوز حمزہ نے عمان کا دورہ کیا
-
دادو: بلیک میلنگ پر میڈیکل کی طالبہ نے خود کو گولی مار لی
سندھ کے شہر دادو میں میڈیکل فورتھ ایئر کی طالبہ نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی، ڈاکٹر عصمت جمیل کا خودکشی سے قبل ایک خط بھی سامنے آ گیا، خط میں لڑکی نے والدین سےمعذرت کی ہے۔
-
سانحۂ مری: جاں بحق افراد کے ورثاء کو 8، 8 لاکھ فی کس دینے کا فیصلہ
سانحۂ مری میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء کو 8، 8 لاکھ روپے فی کس دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
-
وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی 10 جنوری کو اسپین جائیں گے
وفاقی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی 10 سے 12 جنوری تک اسپین کا سرکاری دورہ کریں گے۔
-
عمران اور MQM کے وعدے پی پی وفا کررہی ہے، مرتضیٰ وہاب
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ وعدے عمران خان اور ایم کیو ایم نے کئے، وفا پیپلزپارٹی کررہی ہے
-
بزدار کا مری کے متاثرہ علاقے کا فضائی دورہ
پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے ملکۂ کوہسار مری کے متاثرہ علاقے کا فضائی دورہ کیا ہے۔
-
کراچی: جماعتِ اسلامی کا دھرنا دسویں روز بھی جاری
سندھ میں متنازع بلدیاتی قانون کے خلاف کراچی میں سندھ اسمبلی کے باہر جماعتِ اسلامی کا احتجاجی دھرنا دسویں روز بھی جاری ہے۔
-
سانحہ مری سے متعلق حکومت اصل حقائق بتائے، شہباز شریف
مسلم لیگ نون کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ سانحہ مری سے متعلق حکومت سچائی اور اصل حقائق بتائے، تاکہ اس کے مطابق حکمت عملی بنائی جاسکے
-
اسلام آباد: ساڑھے 23 لاکھ کی کرنسی کی شارجہ اسمگلنگ ناکام
ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 30 لاکھ60 ہزار روپے کی پاکستانی کرنسی شارجہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔