Categories
Breaking news

خوبرو اداکارہ زینب جمیل نے اسلام کی خاطر شوبز چھوڑ دیا

پاکستانی ڈراموں سے شہرت پانے والی معروف اداکارہ و ماڈل زینب جمیل نے اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اعلان کردیا۔اس حوالے سے زینب جمیل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔زینب جمیل کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں اُنہوں نے بتایا کہ ’میں فخر سے اس بات کا اعلان کر رہی ہوں کہ میں نے اداکاری اور ماڈلنگ چھوڑ دی ہے۔‘سابقہ اداکارہ و ماڈل نے اس موقع پر اللّہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’الحمدللّہ، اللّه پاک نے مجھے قرآن و حدیث کی تعلیم حاصل کرنے کا شرف بخشا ہے۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’میں اب اپنی زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق بسر کرتے ہوئے دین اسلام کی زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کروں گی۔‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *