Categories
Breaking news

خوبرو اداکارہ رحمت اجمل نے والدہ کی شادی کی تصاویر شیئر کردیں

Advertisement
Advertisement

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ رحمت اجمل نے سوشل میڈیا پر اپنی والدہ کی شادی کی تصاویر شیئر کردی ہیں۔مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تُم ہو‘ میں ’عائشہ‘ کا کردار ادا کرنے والی خوبرو اداکارہ رحمت اجمل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی والدہ کی زندگی کے چند حسین لمحات شیئر کیے ہیں۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویریں رحمت اجمل کی والدہ کی شادی کی تقریب کی لگ رہی ہیں جن میں اُنہوں نے خوبصورت عروسی لباس کے ساتھ دلکش جیولری بھی پہنی ہوئی جو اُن کی خوبصورتی میں مزید چار چاند لگا رہی ہے۔رحمت اجمل نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’امّی۔‘

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *