
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کے بیان پر جرح کا حق ختم کرنے کے سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست پر عمران خان کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من الله نے خواجہ آصف کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی ۔
گزشتہ روز خواجہ آصف نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اپنے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے مقدمے میں عمران خان کے بیان پر جرح کا حق ختم کرنے کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔
Table of Contents
خواجہ آصف کی عدالت کا فیصلہ چیلنج کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
سیشن عدالت نے فیصلہ چیلنج کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔
وکیل خواجہ آصف نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ ٹرائل کورٹ کے جج نے عمران خان کے بیان پر جرح کا حق ختم کر دیا ہے، اس پر چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے استفسار کیا کہ ہتک عزت کا یہ کیس کب سے زیر التوا ہے؟کیس میں اس التوا کا ذمہ دار کون ہے؟۔
وکیل خواجہ آصف نے بتایا کہ یہ کیس 2012 کا ہے، 2021 میں سوالات وضع کیے گئے، اس عدالت نے ڈائریکشن دی ہے کہ ہتک عزت کے کیسز جلد نمٹائے جائیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج کی سماعت میں ٹرائل کورٹ کو کارروائی آگے بڑھانے سے روک دیا اور ریمارکس دیئے کہ ہتک عزت کے کیس کا تو 2 ماہ میں فیصلہ ہوجانا چاہیے تھا۔
عدالت نے کیس کی سماعت 12 جنوری تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے اپنے خلاف وزیراعظم عمران خان کی جانب سے 10 ارب روپے ہرجانے کے دعوی میں عمران خان کے بیان پر جرح کا حق ختم کرنے کا سیشن کورٹ کا آرڈر اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔
نون لیگی رہنما خواجہ آصف نے علی شاہ گیلانی ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی تھی جس میں ایڈیشنل سیشن جج محمد عدنان کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر جرح کا حق ختم کرنے کا فیصلہ چیلنج کیا گیا تھا۔
درخواست میں ایڈیشنل سیشن جج اور عمران احمد خان نیازی کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ وکیل صفائی نے خرابی صحت کے باعث عدالت کو انفارم کیا تھا کہ وہ 17 دسمبر کو پیش نہیں ہو سکتے اس کے باوجود عدالت نے ای کورٹ کے ذریعے وزیراعظم کا بیان وکیل صفائی کی عدم موجودگی میں ریکارڈ کیا اور عمران خان کے بیان پر جرح کا حق بھی ختم کر دیا۔
عدالت نے قانون کا حوالہ دیئے بغیر جلدبازی میں فیصلہ سنایا، جرح کا حق ختم کرنے کا آرڈر کاالعدم قرار دیا جائے۔
کیس میں یکم اپریل سے 25 مئی 2021 کے دوران 5 استغاثہ کے گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے گئے، عدالت سے صفائی کے گواہوں کی فہرست پیش کرنے کے لیے مہلت مانگی کیونکہ وکیل کو ہدایات نہیں دے سکتا تھا۔
درخواست میں خواجہ آصف نے مزید کہاکہ 29 دسمبر 2020 کو نیب نے گرفتار کیا، 23 جون 2021 تک قید رہا، عدالت نے 9 جولائی 2021 کو وکیل کی عدم حاضری پر یکطرفہ کارروائی کا فیصلہ کیا۔
عدالت کو بتایا کہ وکیل کی عدم حاضری کی وجہ تاریخ سماعت نوٹ کرنے میں غلطی تھی، یکطرفہ کارروائی کا فیصلہ ختم کریں مگر یہ درخواست بھی مسترد کر دی گئی۔
عمران خان نے 15 نومبر 2012 ء کو شوکت خانم میموریل اسپتال سے متعلق بیان پر خواجہ آصف کے خلاف ہرجانے کا دعوی دائر کیا تھا۔
قومی خبریں سے مزید
-
بہاولپور: ساڑھے 3 سال کے بچے پر مقدمہ درج
بہاولپور کے احمدپور شرقیہ تھانہ صدر پولیس نے ساڑھے 3 سال کے بچے پر مقدمہ درج کرلیا ہے
-
کراچی، طوفانی بارشوں کا خدشہ، CAA کا الرٹ جاری
کراچی میں ممکنہ طوفانی بارشوں کے پیشِ نظر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ڈی جی کی ہدایت پر بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
-
پاکستان: 630 کورونا مریض رپورٹ، مزید 2 اموات
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 630 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 2 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے۔
-
لاہور کے صحت کارڈ کا حامل کراچی سے علاج کراسکے گا، فیصل سلطان
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ صحت کارڈ کے حامل افراد کا مستقل پتہ لاہور کا ہے تو وہ کراچی یا کسی بھی شہر میں مخصوص پرائیویٹ اسپتالوں سے علاج کراسکتے ہیں۔
-
کراچی: بارش کے ساتھ اولے پڑنے کا امکان
موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج سے شروع ہونے والی بارش کے دوران اولے پڑنے کا امکان 20 سے 30 فیصد ہے۔
-
کراچی میں کورونا شرح 9 فیصد کے قریب
کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں اچانک اضافہ ہوا ہے، مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 91 فیصد تک پہنچ گئی۔
-
سندھ اسمبلی کے باہر جماعت اسلامی کے دھرنے کا پانچواں دن
بلدیاتی نظام کیخلاف سندھ اسمبلی کے سامنے جماعت اسلامی کا دھرنا پانچویں روز بھی جاری ہے، صبح سویرے شرکاء نے درس قرآن اور دعا کا بھی اہتمام کیا۔
-
شہباز گِل کا احسن اقبال کو چیلنج
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما احسن اقبال کو چیلنج دے دیا۔
-
کراچی میں آج شام گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
کراچی میں آج شام یا رات سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،جس کے بعد موسم مزید ٹھنڈا ہوجائے گا۔
-
بیرون ملک سے پاکستان آنے والی پروازوں کیلئے نیا حکم نامہ
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے بیرون ملک سے پاکستان آنے والی پروازوں سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا جس پر 5 جنوری سےعمل درآمد ہوگا۔
-
کراچی، ماڑی پور روڈ پر دستی بم پھٹنے سے پولیس اہلکار زخمی
کراچی کے علاقے لیاری کے قریب ماڑی پور روڈ پر ہاتھ میں دستی بم پھٹنے سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔
-
حکومت مجھے دوسرے سرکاری ملازمین کیلئے مثال بنانا چاہتی ہے، بشیر میمن
بات نہیں مانو گے تو پینشن بند ہو جائے گی، بات نہیں مانو گے تو ذلیل بھی کیا جائے گا اور جیل بھی بھیجا جائے گا، سابق ڈی جی ایف آئی اے
-
صوبائی وزیر ناصر شاہ کا حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے صوبائی اسمبلی کے باہر دھرنے پر بیٹھے حافظ نعیم الرحمان سے رابطہ کیا ہے۔
-
صحافیوں پر فردِ جرم سے آزادی اظہار پر سنگین نتائج ہوں گے، پی بی اے
پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن نے رانا شمیم کے بیان حلفی کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پراظہارِ تشویش کیا ہے۔
-
بہاولپورمیں 2 بسوں کی ٹکر، 7 افراد جاں بحق، 37 زخمی
بہاول پور میں 2 مسافر کوچز میں ٹکر سے 7 افراد جاں بحق اور 37 افراد زخمی ہوگئے۔
-
کراچی میں کل شام یا رات سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
مغربی ہواؤں کا طاقتور سلسلہ شمالی بلوچستان میں داخل ہوگیا جس کے باعث بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بونداباندی ہوئی۔