Categories
Breaking news

خواجہ آصف کو رہا کر دیا گیا

خواجہ آصف کو رہا کر دیا گیا

مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کو رہا کر دیا گیا۔

جیل حکام خواجہ آصف کی رہائی کے احکامات لے کر اسپتال پہنچے۔

خواجہ آصف جناح اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، جیل کا عملہ رہائی کی روبکار خواجہ آصف کو دے کر اسپتال سے روانہ ہو گیا۔

خواجہ آصف کی رہائی کا حکم

لاہورکی احتساب عدالت نے مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کی رہائی کا حکم جاری کر دیا۔

خواجہ آصف کے وکیل نجم الحسن کے مطابق ڈاکٹروں نے خواجہ آصف کو 2 دن تک آرام کا مشورہ دیا ہے، خواجہ آصف کے مثانے کا آپریشن ہوا ہے۔

سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کاشف رسول کے مطابق خواجہ آصف کی رہائی کے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کر دیا گیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس شہباز رضوی پر مشتمل بینچ نے گزشتہ روز خواجہ آصف کی منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانت منظور کی تھی۔

خواجہ آصف کی ضمانت منظور

مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف کی منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانت منظور ہوگئی۔

لاہور ہائی کورٹ نے 1 کروڑ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض خواجہ آصف کی ضمانت منظور کی تھی جس پر آج لاہور کی احتساب عدالت نے ان کی رہائی کا حکم جاری کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *