Categories
Breaking news

خواجہ آصف نے ’دھمکی آمیز‘ خط پر میم شیئر کردی

خواجہ آصف نے ’دھمکی آمیز‘ خط پر میم شیئر کردی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حکمران جماعت کے امر بالمعروف جلسے میں عمران خان کی جانب سے ’دھمکی آ میز خط‘ کا تذکرہ سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے عمران خان کے مبینہ دھمکی آمیز خط کے تذکرے پر میم شیئر کر ڈالی۔

میم میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معروف کارٹون کردار ’مسٹر بین‘ اپنے کمرے میں خود ہی خط کو بند کرتے ہیں، باہر جا کر خط کمرے میں پھینکتے ہیں اور پھر واپس آکر اسے موصول کر کے خوش ہوتے ہیں۔

مسٹر بین کی یہ میم خواجہ آصف اور مریم اورنگزیب نے شیئر کی جو اس سے پہلے ہی سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں گردش کررہی تھی۔

میرے خلاف بھٹو جیسی سازش، بیرون ملک سے تحریری دھمکیاں ملیں، پیسہ باہر کا لوگ ہمارے استعمال ہوئے،ثبوت موجود ہیں، وزیراعظم نے جلسے میں خط لہرا دیا

اسلام آبادوزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ بیرونی…

خیال رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کی تقریر کا آخری حصہ قدرے چونکا دینے والا تھا ، جب انہوں نے اپنی جیب سے ایک خط جلسے کے شرکاء کو دکھایا اور کہا کہ ہمیں تحریری دھمکیاں دی گئی ہیں، میرے پاس خط ثبوت کے طور پر موجود ہے، بعد ازاں انہوں نے وہ خط پڑھا تو نہیں لیکن محض لہرا کر جیب میں رکھ لیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.