Categories
Breaking news

خواتین کے بارے میں غیراخلاقی باتیں کرنا ن لیگ کا وتیرہ ہے، شہباز گل

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ خواتین کے بارے میں غیراخلاقی باتیں کرنا ن لیگ کا وتیرہ ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ خواتین کو عزت دینا ہماری اقدار کا حصہ ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ مریم صفدر کو بھی تین ساڑھے تین سال میں کچھ نہیں ملا، یہ بار بار خاتونِ اول پر مختلف قسم کے الزامات، بکواسیات کرنے میں مصروف ہیں۔

سارے فساد کی جڑ فواد چوہدری ہیں، شہباز گِل

عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے اپوزیشن کی مت مارنے کی وجہ فواد چوہدری کو قرار دے دیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم سیاست کرنے کے لیے آپ کے سامنے بیٹھے ہیں، آپ سیاسی مقابلہ کریں، نجی گفتگو کرنا، ذاتیات پر حملے کرنے کی بالکل سمجھ نہیں آتی، آپ کو توہین کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بنی گالہ عمران خان صاحب کے گھر کو ایک ہی راستہ جاتا ہے، آپ کہہ رہے ہیں کہ بنی گالہ میں گوشت جلایا جاتا ہے، گوشت جلے گا تو اس کی بو آئے گی۔

شہباز گل نے کہا کہ اس لیول کی آپ بکواس کرنے پر تل گئے ہیں، آپ کے پاس کوئی اور بات کرنے کو ہے نہیں، یہ کیسی واہیات باتیں کر رہے ہیں آپ، اگر آپ کے پاس کوئی اور بات ہوتی تو ضرور کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ نے اپنے گھر کی چار دیواری 70 کروڑ کی بنوائی تھی، آپ کے دس دس کیمپ آفس تھے جس پر کروڑوں روپیہ خرچ ہوتا تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کا کوئی کیمپ آفس نہیں ہے، ہمارا مقابلہ بڑے نیچ لوگوں کے ساتھ ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.