Categories
Breaking news

خواتین ٹینس کھلاڑی مردوں کے مساوی انعامی رقم ملنے پر خوش

پاکستان کی خواتین ٹینس کھلاڑیوں نے مردوں کے مساوی انعامی رقم ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے، کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ مساوی انعامی رقم کی روایت قائم کرنا خوش آئند ہے مستقبل میں بھی سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔لاہور جمخانہ کلب میں حسن طارق رحیم ٹینس چیمپئین شپ جاری ہے، ایونٹ کی خاص بات یہ ہے کہ چیمپئین شپ سب سے زیادہ انعامی رقم کی ہونے والی کے ساتھ ساتھ مردوں و خواتین کو یکسان انعامی رقم بھی جا رہی ہے ایسا پاکستان میں پہلی مرتبہ کیا گیا ہے۔
خواتین کھلاڑیوں نے مساوی انعامی رقم کو خوش آئند قرار دیا ہے، ایونٹ میں فاتح کھلاڑی کو ڈیڑھ لاکھ جبکہ رنرز اپ کو 75 ہزار روپے ملیں گے۔‏ٹینس اسٹار عُشنا سہیل کا کہنا ہے کہ خوشی ہے کہ مردوں اور خواتین کھلاڑیوں کی انعامی رقم مساوی کی گئی ہے امید ہے کہ فیڈریشنز مستقبل کے ٹورنامنٹس میں مساوی انعامی رقم کی روایت قائم کرے گی ۔ حسن طارق رحیم ٹینس چیمپئین شپ میں یکساں انعامی رقم ملنا خوش آئند ہے، یہ وقت کی ضرورت ہے عشنا سہیل نے کہا کہ تمام کھلاڑی کورونا وائرس ایس او پیز کا خیال رکھ رہے ہیں ۔
نور ملک کا کہنا ہے کہ مزید ایسے ٹورنامنٹس ہونے چاہئیں جن میں مساوی انعامی رقم ہو، یکساں انعامی رقم ملنے سے کھلاڑی مزید متحرک ہوتی ہیں۔
‏ عیشا جاوید کہتی ہیں کہ پہلے انعامی رقم میں بہت فرق تھا اب اس فرق کو کم کیا گیا ہے، انعامی رقم کے فرق کو ختم کرنا قابل ستائش ہے، ویمن کھلاڑیوں کی حوصلہ افذائی ہو گی ۔مریم مرزا کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس ایس او پیز کا کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت کے لیے خیال رکھا جا رہا ہے یہ ہم سب کے لیے بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ مستقبل میں مساوی انعامی رقم والے ایونٹس ہی ہوں گے، اس سے مقابلے کی فضا بڑھے گی اور مزید کھلاڑی سامنے آئیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *