Categories
Breaking news

خواب کے مطابق 2021ء 2020ء سے بھی مشکل ہوگا، منظور وسان

Advertisement
خواب کے مطابق 2021ء 2020ء سے بھی مشکل ہوگا، منظور وسان

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کہتے ہیں کہ میرے خواب کے مطابق حالات صحیح نہیں جا رہے، سال 2021ء سال 2020ء سے بھی مشکل ہو گا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان سندھ ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔

Table of Contents

x
Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ 2021ء میں کچھ بھی ہو سکتا ہے، میں سینیٹ الیکشن سے پہلے کچھ اور دیکھ رہا ہوں۔

منظور وسان کی عبوری ضمانت میں توسیع

سندھ ہائی کورٹ نے نیب انکوائری میں پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے رہنما منظور وسان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیا سال آسان بھی ہوسکتا ہے اور مشکل بھی ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ نے نیب انکوائری میں منظور وسان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

سندھ ہائی کورٹ میں نیب انکوائری میں منظور وسان کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ منظور وسان کے خلاف انکوائری مکمل کر کے ہیڈ کوارٹر بھیج دی ہے۔

نیب پراسیکیوٹر کا مزید کہنا تھا کہ ہیڈ کوارٹر نے انکوائری پر دوبارہ اعتراض لگائے ہیں، انہیں دور کرنے کے لیے وقت چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیے

سندھ ہائی کورٹ نے نیب کو 14 فروری تک مہلت دے دی اور آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔

عدالتِ عالیہ نے منظور وسان کی عبوری ضمانت میں بھی 14 فروری تک توسیع کر دی۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی رہنما منظور وسان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *