Categories
Breaking news

خلیجی ممالک میں پاکستانی ہنرمند افراد کا کوٹہ بڑھ گیا: زلفی بخاری

Advertisement
Advertisement

کراچی: (دوست نیوز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ کوریا ،سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے پاکستان کیلئے ہنر مند افراد کا کوٹہ بڑھا دیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ حکومت نے 18 ماہ کے دوران 97 ہزار پاکستانیوں کو بیرون ملک ملازمت پر بھیجا،ان افراد کو فنی تربیت دی گئی تھی۔جاپان کے ساتھ ملازمت کوٹے کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں ۔
ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ کی روشنی میں پاکستان میں ملازمتوں کے مستقبل کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ ہم نے جرمنی کے ساتھ ہنر مند افرادی قوت کیلئے 30 لاکھ یورو کا معاہدہ کیا ہے ،حکومت پاکستان کورونا وائرس میں اپنے شہریوں کو بہتر طریقے سے وطن واپس لائی، کم ترین تنخواہ پر بے روز گار ہونے والوں کو احساس پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *