
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) خیبرپختونخوا نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی جبکہ 3 ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق پہلی کارروائی خرلاچی چیک پوسٹ پر پاکستان آرمی کے ساتھ مشترکہ طور پر کی گئی۔
اس کارروائی میں کوئلے سے لدھے ٹرک سے 435 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد ہوئی، اس دوران ملزم بھی گرفتار کرلیا گیا جو ایک افغان باشندہ ہے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور پر 2 مسافروں سے منشیات برآمد ہوئی۔
کارروائی کے دوران ملزم ایوب سے منشیات سے بھرے 72 اور ملزم رحمت کے پیٹ سے آئس سے بھرے 50 کیپسول برآمد ہوئے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق دونوں ملزمان بحرین سے براستہ دبئی پشاور پہنچے تھے، جن کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف سماعت، سپریم کورٹ کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کا فیصلہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریڈ زون میں اینٹی رائٹس فورس بھی تعینات کرنے کا امکان ہے، اینٹی رائٹس فورس ڈنڈوں اور آنسو گیس گنز سے لیس ہوگی۔
-
سابق وزیراعظم عمران خان سے ایک بار پھر غلطی ہوگئی
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ایک بار پھر غلطی ہوگئی۔
-
کراچی: ملیر ندی پل پر گڑھا پڑگیا، حادثے کا خطرہ، انتظامیہ غائب
جنگ کو موصول ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پل پر گڑھا پڑ جانے کے بعد لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت حفاظتی اقدامات اٹھانے کی کوشش کی۔
-
سندھ حکومت شہر سے پانی کس طرح نکال رہی ہے؟ حلیم عادل نے بتادیا
حلیم عادل شیخ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ گلشن اقبال میں بارش کے دوران کام کرنے والے ضلعی انتظامیہ کے ایک کارکن کے ساتھ الجھتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
-
کراچی میں بارش، سڑکوں پر پانی جمع، نالے اور گڑھے عوام کیلئے بڑا خطرہ
کراچی بادلوں کے نرغے میں آگیا، کئی علاقوں میں موسلادھار بارش سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔
-
تاثر عام ہوچکا کہ لاڈلا اب بھی لاڈلا ہے، حافظ حمداللّٰہ
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ تاثر عام ہوچکا کہ لاڈلا اب بھی لاڈلا ہے۔
-
وزارت اعلیٰ کا معاملہ ن لیگ نے فل کورٹ میں دیکھنے کا مطالبہ کردیا
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ بات قرین انصاف ہوگی کہ عدالت کا فل کورٹ اس درخواست کو سنے، امید کرتے ہیں کہ چیف جسٹس صاحب ہماری درخواست پر غور فرمائیں گے، فل کورٹ کے علاوہ اس کا کوئی حل نہیں ہے۔
-
حکومت کا فل کورٹ بنانے کیلئے پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ
حکومتی اتحاد اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے فل کورٹ تشکیل دینے کےلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
-
پالیسی ساز پہلے غلطی تسلیم کریں پھر قومی مفاد کی بات کریں، جاوید لطیف
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پالیسی ساز پہلے غلطی تسلیم کریں پھر قومی مفاد کی بات کریں۔
-
کراچی تیز بارش برسانے والے بادلوں کی لپیٹ میں ہے، چیف میٹرولوجسٹ
تیز بارش کا سلسلہ مذید تین گھنٹے یا اس سے زائد بھی جاری رہنے کا امکان ہے، سردار سرفراز
-
کراچی میں صبح سے اب تک ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری
سعدی ٹاؤن میں 21.1 ملی میٹر، کیماڑی میں 42.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، کورنگی میں 23.7 ملی میٹر جبکہ ڈی ایچ اے فیز 2 میں 17.3ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
-
پشاور: پی ٹی آئی رکن اسمبلی اسپتال میں مسلح گارڈ کے ساتھ آدھمکے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن آصف خان نے اسپتال میں گن مین کے ساتھ انٹری دے دی۔
-
تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 35 لاکھ 42 ہزار ایکڑ فٹ ہو گیا
واپڈا کے ترجمان نے بتایا ہے کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 2 لاکھ 21 ہزار 900، اخراج 1 لاکھ 40 ہزار کیوسک ہے جبکہ ڈیم میں آج پانی کا ذخیرہ 35 لاکھ 42 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
-
شازیہ مری کی حیثیت نہیں کہ عمران خان پر تنقید کریں: جمال صدیقی
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جمال صدیقی کا کہنا ہے کہ شازیہ مری کی حیثیت نہیں کہ عمران خان پر تنقید کریں۔
-
ملک میں لاڈلے پن کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: شازیہ مری
پیپلز پارٹی کی رہنما، وفاقی وزیر شازیہ مری کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم، پی ٹی آئی چیئرمین عمران نیازی نے پے در پے جھوٹ بولے ہیں، اب ملک میں لاڈلے پن کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔
-
اتحادی اور PDM مزید مداخلت برداشت نہیں کرینگے، سعد رفیق
وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اور اتحادی مزید مداخلت برداشت نہیں کریں گے۔