Categories
Breaking news

خط میں ایسی ایسی چیزیں ہیں اگر سامنے لائیں تو اپوزیشن تباہ و برباد ہوجائے، فیصل جاوید

خط میں ایسی ایسی چیزیں ہیں اگر سامنے لائیں تو اپوزیشن تباہ و برباد ہوجائے، فیصل جاوید

سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کو ملنے والے خط میں ایسی ایسی چیزیں ہیں اگر سامنے لائیں تو اپوزیشن تباہ و برباد ہوجائے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ خط کی چیزیں سامنے لائیں تو عمران خان کوفائدہ ہے لیکن پاکستان کو نہیں۔

اپوزیشن اجلاس میں پی ٹی آئی کے 22 منحرف اراکین کی شریک

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں تحریک انصاف کے منحرف اراکین بھی شریک ہوئے۔

فیصل جاوید نے کہا کہ خط کی چیزیں سامنے لانے میں ملک کے مفاد کو نقصان ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ووٹنگ ڈے اہم ہے، اس دن دیکھیں گے کہ اپوزیشن اپنے ووٹ پورے نہیں کرسکے گی، وزیر اعظم ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

فیصل جاوید نے کہا کہ پوری قوم وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، عمران خان عدم اعتماد کے خلاف کامیاب ہوں گے، اپوزیشن اپنے نمبر پورے نہیں کر سکے گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.