Categories
Breaking news

خط آج سینئر صحافیوں کو دکھاؤں گا: عمران خان

وزیرِ اعظم عمران خان کا خود کو ملنے والے دھمکی آمیز خط کے حوالے سے کہنا ہے کہ یہ خط میں آج سینئر صحافیوں کو دکھاؤں گا۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں الیکٹرانک (ای) پاسپورٹ کا اجراء کر دیا اور تقریب سے خطاب بھی کیا۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یہ بیرونِ ملک سے سازش کی گئی، ملکوں میں سیاسی بحران آتے رہتے ہیں، یہ کوئی نئی چیز نہیں ہے، ایک امپورٹڈ بحران ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ یہ پاکستان کے خلاف باہر سے سازش ہے، پاکستان کو ایک ٹیلی فون کال پر کنٹرول کرنے والوں نے سازش کی، یہ ان لوگوں کو برداشت نہیں کہ یہاں ملک کے مفاد کے لیے فیصلے کرنے والی قیادت ہو۔

ان کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی نے لوگوں کی زندگیاں آسان کی ہیں، پرچیاں چلنے سے بڑے لیول پر کرپشن ہوتی تھی، کرپشن دو طرح کی ہوتی ہے، ایک بڑے پیمانے پر ہوتی ہے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی پر جو کرپشن ہوئی اس سے ملک کو نقصان ہوا، 2013ء میں سڑکوں کے ٹھیکوں میں کرپشن کی گئی، پیسہ بنایا گیا، ایک ہزار ارب روپے کرپشن کر کے سڑکوں سے نکالے گئے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے بتایا کہ ملک میں 31 ارب کی ترسیلاتِ زر آئی ہیں، محنت کشوں کے پیسوں کی وجہ سے معیشت مستحکم ہے، پاکستان کے مستقبل میں سیاحت کا بہت بڑا کردار ہو گا، ہم نے سیاحت پر توجہ نہیں دی، سیاحت کو پہلے انڈسٹری بنانا چاہیے تھا۔

ان سے قبل وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میثاقِ جمہوریت کس نے کروایا سب جانتے ہیں۔

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ کوئی ویزا التواء کا شکار نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکٹرانک پاسپورٹ جدید ٹیکنالوجی پر مبنی بائیو میٹرک چپ سے لیس ہو گا جس میں متعدد سیکیورٹی فیچر شامل ہیں۔

الیکٹرانک پاسپورٹ بین الاقوامی معیار کے مطابق پاکستانی شہریوں کو سفرکے دوران جلد اور سہل ایمیگریشن میں مدد فراہم کرے گا۔

جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی بدولت الیکٹرانک پاسپورٹ کی نقل ناممکن ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.