Categories
Breaking news

خان صاحب کا حکم ملتے ہی اسمبلی توڑ دوں گا، وزیراعلیٰ محمود خان

محمود خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا عمران خان کا گھر ہے، عمران خان کے لیے جانیں حاضر ہیں۔
محمود خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا عمران خان کا گھر ہے، عمران خان کے لیے جانیں حاضر ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ عمران خان کا حکم ملتے ہی صوبائی اسمبلی توڑ دوں گا۔

پشاور میں پارلیمانی اجلاس سے خطاب میں وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ ہم سب عمران خان کے ایم پی ایز ہیں۔

خیبر پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی نے عمران خان کے فیصلے کی توثیق کردی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ختم ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ اراکین صوبائی اسمبلی روزانہ کی بنیاد پر استعفے بھجوا رہے ہیں، میں نے کہا مجھے مت بھجوائیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ ملک کی حقیقی آزادی کے لیے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، خان صاحب کا حکم ملتے ہی اسمبلی توڑ دوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا عمران خان کا گھر ہے، عمران خان کے لیے جانیں حاضر ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *