
اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ خان صاحب پرفارم نہیں کرسکے، عمران خان اکثریت کھو چکے ہیں،جب لیڈرز اپنی ذات سےہٹ کر جمہوریت مضبوط کرنے کے فیصلے کرتے ہیں تو جمہوریت مضبوط ہوتی ہے، ملک کے مفادات داؤ پر لگانے سے جمہوریت مضبوط نہیں ہوتی۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ فارن فنڈنگ کا کیس تاریخی ہے، یہ معاملہ تمام سیاسی جماعتوں پر لاگو ہونا چاہیے، عمران خان کو ذمے داری قبول کرنا ہوگی اور پیچھے ہٹنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب پرفارم نہیں کرسکے کیونکہ ان کے پاس لیڈر شپ نہیں تھی، ہم پی ٹی آئی کے ورکرز کو اکٹھا کریں گے، تجدید نو کریں گے۔
Table of Contents
ظاہر شدہ اکاؤنٹس سے پیسہ منتقل ہونا قابل غور بات ہوسکتی ہے، چیف الیکشن کمشنر
پی ٹی آئی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس میں چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ ظاہرشدہ اکاؤنٹس سے پیسہ منتقل ہونا قابل غور بات ہوسکتی ہے، وکیل اکبر ایس بابر نے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی نے اپنے کام کا حق ادا نہیں کیا۔
اکبر ایس بابر نے کہا کہ عمران خان نے جو طریقہ کار اپنایا اس کی ذمے داری قبول کریں، اُن کا احتساب ہونا ضروری ہے، انہوں نے قوم کے ساتھ بہت بڑا دھوکہ کیا، پی ٹی آئی کے اپنے گروپس بنے ہوئے ہیں اور بغاوت پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی اگر پارلیمانی طریقے سے ہٹ جاتی تو اس میں کوئی حرج نہیں، یہی جمہوریت ہوتی ہے، آج پی ٹی آئی بکھر چکی ہے، عمران خان جس راستے پر چل رہےہیں وہ تباہ ہوجائیں گے۔
اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ عمران خان پارٹی میں ہوں گے یا نہیں، یہ ان کے رویے پر منحصر ہے، پارٹی اُن کے پاس جائے گی جنہوں نے پارٹی بنائی تھی۔
قومی خبریں سے مزید
-
پاک بحریہ میں مقامی طور پر تیار کردہ PNS ہیبت کی کمیشننگ
کراچی میں پاک بحریہ کے مقامی طور پر تیار کردہ فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد کیا گیا
-
شمالی وزیرستان: انتخابات سے پہلے دھاندلی کی کوشش
شمالی وزیرستان میں آج ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں مبینہ دھاندلی کا انکشاف ہوا ہے۔
-
بٹگرام: خاتون کی بچے سمیت پولنگ ڈیوٹی
خیبر پختون خوا کے ضلع بٹگرام کے خواتین پولنگ اسٹیشن میں اسٹاف خاتون شیر خوار بچے سمیت ڈیوٹی پر موجود ہیں۔
-
لاہور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ
لاہور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہو گیا ہے، شہر میں ہر گھنٹے بعد بجلی بند ہونے لگی
-
ذہنیت کو طاقت اور جبر کے ذریعے تبدیل نہیں کیا جا سکتا: پرویز مشرف
ملک کی تیزی سے بدلتی سیاسی صورتحال کے دوران سابق صدر پرویز مشرف کا بیان بھی سامنے آگیا۔
-
وزیرِاعظم عمران خان آج رات قوم سے خطاب کریں گے
شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آخری بال اور آخری اوور تک لڑیں گے.
-
ظاہر شدہ اکاؤنٹس سے پیسہ منتقل ہونا قابل غور بات ہوسکتی ہے، چیف الیکشن کمشنر
پی ٹی آئی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس میں چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ ظاہرشدہ اکاؤنٹس سے پیسہ منتقل ہونا قابل غور بات ہوسکتی ہے، وکیل اکبر ایس بابر نے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی نے اپنے کام کا حق ادا نہیں کیا۔
-
کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی 3 روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی
نیپرا کی جانب سے کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 27 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا۔
-
عمران خان کس غیبی امداد کے انتظار میں ہیں؟، شیری رحمٰن
پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کی رہنما شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کس غیبی امداد کے انتظار میں ہیں؟
-
اپوزیشن کا اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کیخلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ
اپوزیشن کی جانب سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
-
وزیر اعظم نے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس طلب
وزیر اعظم عمران خان نے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔
-
آج NCOC کے آپریشن کا آخری دن ہے: اسد عمر
ملک میں کورونا وائرس کی وباء کو قابو میں کرنے کے لیے قائم کیے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ، وفاقی وزیر اسد عمر نے بتایا ہے کہ این سی او سی کے آپریشن کا آج آخری دن ہے۔
-
این سی او سی آج بند کردیا ہے، وزیر اعظم
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آج این سی او سی بند کردیا گیا ہے، این سی او سی کی ٹیم اور قیادت کو مبارکباد دیتا ہوں۔
-
شہباز گِل نے ’لیکچر‘ دینے کا اعتراف کرلیا
وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے امریکی پبلک یونیورسٹی میں لیکچر دینے کا اعتراف کرلیا۔
-
جام عبدالکریم نے ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریمنے ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
طارق فضل چوہدری کو مریم اورنگزیب کے کندھے پر ہاتھ رکھنا مہنگا پڑ گیا
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما طارق فضل چوہدری کی جانب سے جماعت کی ترجمان مریم اورنگزیب کے کندھے پر ہاتھ رکھنے پر تنقید کی جا رہی ہے۔