Categories
Breaking news

خانہ جنگی ہوسکتی ہے، انقلاب آسکتا ہے، شیخ رشید

خانہ جنگی ہوسکتی ہے، انقلاب آسکتا ہے، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ میں کہتا ہوں ٹیکنیکل حکومت آسکتی ہے، جمہوریت ختم ہوسکتی ہے، خانہ جنگی ہوسکتی ہے، انقلاب آسکتا ہے۔

اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف کی حکومت کو اس ملک میں کوئی تسلیم کرنے کو تیار نہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ 31 مئی سے پہلے انتخابات کی تاریخ دی جائے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہم عمران خان کی کال کے لیے پوری تیاری سے ہیں، یہ صرف دو ووٹوں کی حکومت ہے، یہ سامراجی سازش کی حکومت ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ سامراج کے اشارے پر عمران خان کے خلاف اکٹھا ہوئے، ہمیں پتا ہے کہ باپ کا باپ کون ہے، ہمیں سب پتا ہے، ہم خانہ جنگی نہیں چاہتے ہم انصاف اور الیکشن چاہتے ہیں۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ آپ نے ایسے وزیر لیے جن کو عمر قید ہے، جس پر فرد جرم عائد ہونی ہو وہ پیش نہیں ہوتا کہتا ہے تاریخ دو میں وزیراعظم بن گیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایک کہتا ہے کہ مجھے تاریخ دے دو میں وزیر اعلیٰ بن گیا ہوں، ایک بندے کو ایفیڈرین میں 25 سال قید ہوتی ہے وہ کہتا ہے میں وزیر بن گیا ہوں۔

شیخ رشید نے کہا کہ اس طرح ملک چلے گا؟ لوگوں میں نفرت ہے، ملک میں بغاوت ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.