Categories
Breaking news

خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ اوپیک کے پیداوار بڑھانے کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔

ادھر امریکی اسٹاک مارکیٹ میں فروخت کے دباؤ کے باعث ملا جلا رجحان رہا۔ ڈاؤجونز انڈیکس میں تیزی ،ایس اینڈ پی 500 اور نسڈیک انڈیکس گر گئے۔ ڈاؤ جونز انڈسٹریل انڈیکس میں 237.17 پوائنٹس کی تیزی آئی۔ انڈیکس36822.23 پوائنٹس پر پہنچ گیا ۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 3.19 پوائنٹس کی کمی سے 4793.37 پوائنٹس پر بند ہوا۔ نسڈیک کمپوزٹ انڈیکس 241 پوائنٹس کی کمی سے 5590.85 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں سونے ،چاندی اور پلاٹینم کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ سونے کی فی اونس قیمت 14.20 ڈالر اضافے سے 1814.30 ڈالر ہو گئی ۔ چاندی کی فی اونس قیمت 0.30 سینٹ کے اضافے سے 23.11 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ پلاٹینم کے فی اونس ریٹ میں 16.47 ڈالر کا اضافہ ، نئی قیمت 975.77 ڈالر پر پہنچ گئی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.