
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر امین الحق نے کہا ہے کہ جو بھی فیصلہ ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی اور رابطہ کمیٹی کا ہوگا ہم سب آنکھ بند کر کے اس پر عمل کریں گے۔
ایم کیو ایم پاکستان کی خاتون رہنما کشور زہرا اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر امین الحق نے یہ بات کہی۔
اس موقع پر کشور زہرا نے کہا کہ میں میڈیا کی یہ غلط فہمی دور کردوں کہ وہ سمجھ رہے ہوں گے کہ ہم انتظار کرو اور دیکھو کی پالیسی پر گامزن ہیں اور یہ دیکھ رہے ہوں گے اپوزیشن کے پاس کتنی سیٹیں ہیں، ویٹ اینڈ سی عوام کے لیے ہے جنہوں نے ہمیں منتخب کر کے یہاں بھیجا ہے۔
Table of Contents
تحریکِ عدم اعتماد: قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی، اپوزیشن کا شدید ردِ عمل
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے احتجاج اور شور شرابا کیا، شہباز شریف کو اسپیکر نے مائیک پر بولنے کی اجازت نہیں دی، حکومتی ارکان نے عمران خان زندہ باد کے نعرے بلند کیے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے تینوں چیزیں ان کے سامنے رکھی ہیں، ہم پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ساتھ بھی رہے، اس میں ہمیں کیا ملا اور کیا کھویا، اب پی ٹی آئی کے ساتھ ہمارا ٹائم پورا نہیں ہوا لیکن ان کی بھی چیزیں سامنے موجود ہیں۔
کشور زہرا نے کہا کہ ہم گراس روٹس تک جاتے ہیں، ہمیں خوشی ہے کہ 2 دن اور مل گئے، کچھ علاقے، بستیاں، کچھ ساتھی ہمارے ایسے تھے کہ ابھی ان کی جانب سے جواب نہیں آئے تھے۔
ان کا کہنا ہے کہ وزارت تو ہم جہاں بھی رہیں مل سکتی ہے، لیکن وزارت اور گورنر شپ ہمارا مقصد نہیں، ہمارا مقصد ہے کہ ہمارے وجود کو تسلیم کیا جائے، 70 سال سے یہ جدوجہد چل رہی ہے۔
خالد مقبول صدیقی نے اپنے اراکین اسمبلی کو تعلقات محدود کرنے کی ہدایت کردی
سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ توڑنے اور کمزور کرنے کے طریقے ناکام ہوچکے ہیں، ایم کیوایم کامستقبل نوجوان ہیں۔
ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ ہم نہ سمندر میں ڈوبنے جا رہے ہیں، نہ ہم کہیں اور جا رہے ہیں، اس سر زمین پر اس بستی میں ہم کھڑے ہوئے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں وہی سارے حقوق چاہئیں، جو کبھی 40 فیصد، کبھی 60 فیصد تقسیم کر دیے گئے، کبھی میرٹ کا خاتمہ کر کےختم کر دیے گئے، ہمیں وہی حقوق چاہئیں، ہم انہی حقوق کے لیے کھڑے رہیں گے، ہمیں وزارت نہیں چاہیے۔
قومی خبریں سے مزید
-
ناراض PTI رکن احمد ڈیہڑ نے وزیرِ اعظم کو عدم اعتماد کی ووٹنگ تک وقت دیدیا
حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رکنِ قومی اسمبلی احمد حسین ڈیہڑ نے وزیرِ اعظم عمران خان کو عدم اعتماد کی ووٹنگ تک وقت دے دیا۔
-
ن لیگ نے 28 مارچ کو جلسے کی اجازت مانگ لی
مسلم لیگ ن نے پیر 28 مارچ کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت مانگ لی۔
-
اپوزیشن کی علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست جمع
اپوزیشن ارکان نے ایم این اے علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست سیکریٹری قومی اسمبلی کو جمع کرا دی۔
-
اسپیکر نے قانون پاؤں تلے روند دیا: متحدہ اپوزیشن
قومی اسمبلی اجلاس کچھ ہی دیر بعد ملتوی کرنے پر اپوزیشن کا شدید ردِ عمل
-
آئین میں جماعت سے منسلک ہونا ضروری قرار نہیں قرار دیا گیا، چیف جسٹس
چیف جسٹس پاکستان نےریمارکس دیئے کہ خیانت کی قرآن میں بہت سخت سزا ہے، مضبوط جماعتی سسٹم مضبوط جمہوری نظام کا ضامن ہے۔
-
عمران خان کے ٹرمپ کارڈ میں مجھے استعفیٰ نظر آرہا ہے، ناصر شاہ
سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ٹرمپ کارڈ میں مجھے استعفیٰ نظر آرہا ہے، پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی میڈیا ٹاک میں بے بسی، بوکھلاہٹ اور دماغی خلل واضح تھی۔
-
عثمان مرزا کو عمر قید پر فواد چوہدری کا ردّ عمل
متاثرہ لڑکی اور نوجوان کے منحرف ہونے کے باوجود عمر قید کی سزا جدید ٹیکنالوجی کی بطور شہادت قبولیت انتہائی خوش آئند ہے۔
-
ججز پر انگلیاں اٹھانا بند کریں، چیف جسٹس عمر عطا بندیال
انہوں نے کہا کہ وائس چیئرمین پاکستان بار کا ججزکو تنخواہ دارملازم کہنا انتہائی نامناسب ہے۔
-
سلامی میں اسلحہ لینے پر دولہا گرفتار
نارووال میں دوستوں کی طرف سے سلامی میں کلاشنکوف اور پستول وصول کرنے والے دولہے کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
-
خواجہ سعد رفیق کی پارلیمنٹری پارٹی اجلاس سے سیلفی
مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پارلیمنٹری پارٹی اجلاس سے ساتھی رہنماؤں کے ساتھ سیلفی جاری کردی۔
-
قومی اسمبلی کا اجلاس ختم ہونے پر شہباز، زرداری نے کیا کہا؟
قومی اسمبلی کا اجلاس ختم ہونے کے بعد آصف علی زرداری اور میاں شہباز شریف نے میڈیا سے علیحدہ علیحدہ گفتگو کی۔
-
وزیراعظم عمران خان نے سیاسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
وزیراعظم عمران خان نے سیاسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا، اجلاس میں وفاقی وزراء شریک ہوں گے۔
-
بلاول اور شہباز شریف لفٹ میں پھنس گئے
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ ن کے صدر، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس سے باہر آتے ہوئے لفٹ میں پھنس گئے۔
-
مونس الہیٰ کی کل وطن واپسی متوقع
وفاقی وزیر مونس الہیٰ برطانیہ اور اسپین کے نجی دورے کے بعد کل وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔
-
اجلاس ملتوی ہونے کا فواد چوہدری کو پہلے ہی پتہ تھا؟
اسمبلی سیشن میں آج کچھ نہیں ہونا، سب کچھ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہو گا
-
اسلام آباد لڑکا لڑکی تشدد کیس، مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت 5 کو عمر قید
اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون لڑکا لڑکی تشدد کیس میں مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت 5 مجرمان کو عمر قید کی سزا کا حکم دے دیا گیا ہے۔