
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ خاتون اول کی سفارش پر عہدہ ملنے کی خبر میں صداقت نہیں ہے، جو نصیب میں لکھا وہ مل کر رہتا ہے وزیر اعلیٰ بننا نصیب میں تھا، جب فری ہو جاؤں گا تو کتاب لکھوں گا،کوہ سلیمان سے سیون کلب تک کتاب کا عنوان ہوگا
صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار نے بتایا کہ وزیر اعظم کو استعفیٰ پیش کر دیا ہے،ایک دن میں منظور ہو یا 2 دن میں اُن کی مرضی ہے،سیاست میں یہ چھوٹی موٹی چیزیں چلتی رہتی ہیں۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ میرے ہوتے ہوئے بھی تمام چیزیں چل رہی تھیں، ایک چیئرمین کی قیادت میں ساری چیزیں چل رہی ہیں، جس کےووٹ سے آئے ہو اس کو ووٹ سے کیسے انکار کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب کی ڈیوٹی ہے کہ پرویز الٰہی کا الیکشن لڑیں، علیم خاں نے میرے ساتھ اچھا کام کیا، میں نہیں چاہتا تھا کہ وہ وزارت سے استعفیٰ دیں، مگر علیم خان کا کہنا تھا کہ ان کی مصروفیات ہیں۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پہلے بھی ہم اور ق لیگ اتحادی تھے، پہلے بھی اچھے طریقے سے اپنے اتحادیوں کے ساتھ چلے، چوہدری صاحب بزرگ ہیں جو موقف پہلے دن سے تھا آج بھی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزارت اعلیٰ کے بعد کسی اور عہدے کی خواہش نہیں، اسپیکر، گورنر یا سینئر منسٹر سب عہدے اہم ہیں، آخری لمحے تک کام کروں گا، کوئی فائل نہیں رکی اسی طرح کام ہو رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ میرے دور میں پورے پنجاب میں کہیں ریکارڈ کو آگ لگنے کا واقعہ نہیں ہوا، سی ایم آفس کا ایک ایک ریکارڈ محفوط ہے، خاموشی سے کام کیا ، ڈھول نہیں بجایا، پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔
عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن آتی ہے تو پارٹی طے کرے گی کہ کون اپوزیشن لیڈر ہوگا، اگر غلط کام کیا تو حساب دینے کو تیار ہیں، اگر کچھ غلط کیا تو نیب کا سامنا کرنے کو تیار ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
عمران خان کلین بولڈ ہو چکے ہیں، خواجہ آصف
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان کلین بولڈ ہو چکے ہیں۔
-
پی ٹی آئی کا کل سے کاروان وفا بنانے کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کل سے کاروان وفا بنانے کا اعلان کیا ہے
-
وزیراعظم کا پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت سے انکار
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا۔
-
عمران خان کی پیشکش پر بلاول نے کیا کہا؟
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان کو آفر دیتے ہوئے کہا ہےکہ آپ کےلیے باعزت راستہ یہ ہے کہ آپ مستعفی ہوجائیں
-
سعید غنی نے شہباز گِل کو شہباز ’گالی‘ کہہ دیا
پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گِل کو ’شہباز گالی‘ کہہ دیا۔
-
اقتدار کی تبدیلی کیلئے دھمکی دی گئی ہے، فرخ حبیب
وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اقتدار کی تبدیلی کے لیے دھمکی دی گئی ہے، پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی میں بھی اس خط پر بریفنگ دی جائے گی، ابھی آخری پانچ اووروں کا کھیل باقی ہے، اس میں بہت سے فیصلے ہونے ہیں۔
-
وزیرِ اعظم اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے راضی ہو گئے: اپوزیشن کا دعویٰ
اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ موجودہ صورتِ حال میں وزیرِ اعظم عمران خان نے محفوظ راستہ مانگ لیا ہے۔
-
بجلی کی قیمت میں اضافے پر شہباز شریف کا ردعمل
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 3 روپے 27 پیسے فی یونٹ بجلی میں اضافہ عوام پر ظلم ہے
-
اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے راجہ بشارت کو اہم ٹاسک سونپ دیا
صوبۂ پنجاب میں نئے وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب کے معاملے پر صوبائی وزراء نے سول سیکریٹریٹ میں بیٹھک لگا لی جہاں حکمتِ عملی تیار کی جا رہی ہے۔
-
پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بننے کیلئے نمبر پورے ہوگئے، ،راجہ بشارت کا دعویٰ
چوہدری ظہیرالدین نے کہا کہ جو صورتحال دیکھ رہے ہیں پرویز الٰہی کے پاس نمبر پورے ہیں۔
-
پرویز الٰہی نے چھینہ گروپ کے 14 ارکان اسمبلی سے حمایت کی درخواست کردی
ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل کرنے کے مشن پر نکلے چوہدری پرویز الٰہی چھینہ گروپ سے ملاقات کے لیے ماڈل ٹاون پہنچے اور باضابطہ حمایت کی درخواست کر دی۔
-
چوہدری پرویز الہٰی پنجاب کے وزیراعلیٰ کیلئے مضبوط امیدوار ہیں، فیاض چوہان
وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی پنجاب کے وزیراعلیٰ کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔
-
سندھ ہاؤس اسلام آباد سب جیل قرار
علی وزیر کو کراچی سیٹرل جیل سے اسلام آباد روانگی کیلئے ایئرپورٹ منتقل کردیا گیا ہے۔
-
خان صاحب پرفارم نہیں کرسکے، اکثریت کھو چکے، اکبر ایس بابر
اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ خان صاحب پرفارم نہیں کرسکے، عمران خان اکثریت کھو چکے ہیں،جب لیڈرزاپنی ذات سےہٹ کرجمہوریت مضبوط کرنےکے فیصلے کرتےہیں توجمہوریت مضبوط ہوتی ہے، ملک کےمفادات داؤ پر لگانے سے جمہوریت مضبوط نہیں ہوتی۔
-
پاک بحریہ میں مقامی طور پر تیار کردہ PNS ہیبت کی کمیشننگ
کراچی میں پاک بحریہ کے مقامی طور پر تیار کردہ فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد کیا گیا
-
شمالی وزیرستان: انتخابات سے پہلے دھاندلی کی کوشش
شمالی وزیرستان میں آج ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں مبینہ دھاندلی کا انکشاف ہوا ہے۔