
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سینئر رہنما حیدر عباس رضوی نے ملک سے باہر جانے کی وجوہات سے پردہ اُٹھا دیا۔
ایک انٹرویو میں حیدر عباس رضوی نے کہا کہ مجھے لگا کہ دباؤ بڑھ رہا ہے تو بہتر سمجھا کہ ملک سے باہر چلاجاؤں۔
x
Advertisement
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات تھے، دباؤ بھی تھا، صورتحال اتنی زیادہ پیچیدہ تھی کہ مناسب سمجھا کہ ملک سے باہر چلا جاؤں۔
ایم کیو ایم کے سینئر رہنما نے مزید کہا کہ الزام کوئی کچھ بھی لگا سکتا ہے میرے خلاف کوئی ایسی چیز سامنے نہیں آئی۔
ان کا کہنا تھا کہ میں درمیان میں پارٹی کے مشورے پر ہی وطن واپس آیا تھا اور پھر ان ہی کہنے پر واپس چلا گیا۔
حیدر عباس رضوی نے یہ بھی کہا کہ مردم شماری کی درستی ایم کیو ایم کے معاہدے کا پہلا نکتہ تھا، آج حکومتی سطح پر ایم کیو ایم سے رابطے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے 9 نکاتی معاہدے میں ایک پر بھی عمل ہوتا دکھائی نہیں دیا، پانچ فیصد مردم شماری کی پڑتال کا مطالبہ صرف ایم کیو ایم کا نہیں تھا۔
ایم کیو ایم کے سینئر رہنما نے کہا کہ قبل از وقت مردم شماری ہو تو اس پر بات کی جاسکتی ہے، پیپلز پارٹی کی تو تاریخ ہے کہ لولی پاپ دینے کی۔
قومی خبریں سے مزید
-
بلوچستان میں لیویز اہلکاروں کی کارروائی، بڑی تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد
ڈپٹی کمشنر کوہلو ممتاز کھیتران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ خفیہ اطلاع پر لیویز فورس نے تحصیل کاہان کے علاقے سوراف میں کارروائی کی۔
-
ن لیگ کا موقف واضح اس حکومت سے بات نہیں ہوگی، محمد زبیر
سابق وزیراعظم نواز شریف ان کی صاحبزادی مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے کہا ہے کہ ن لیگ کا موقف واضح ہے کہ اس حکومت سے کوئی بات نہیں کریں گے۔
-
ڈیرہ غازی خان: کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد گرفتار
کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے ڈیرہ غازی خان سے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد گرفتار کرلیے ہیں ۔
-
پی ایس ایل 6: کھلاڑیوں کا معاوضہ کم کرنے کا فیصلہ
پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل )کے چھٹے ایڈیشن میں کوویڈ 19 کی وجہ سے کھلاڑیوں کا معاوضہ 20 سے 25 فیصد کم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔
-
میرے گھر کی بجلی کاٹ دی گئی ہے، جاوید ہاشمی
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ نواز شریف نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگا کر قوم کو یکجا کیا۔
-
ایسا نہ ہو، سال بعد وزیراعظم کو کہنا پڑے مذاکرات نہ کرنا بڑی غلطی تھی، محمد علی درانی
مسلم لیگ فنکشنل کے جنرل سیکریٹری محمد علی درانی نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن ہوں گے اور اپوزیشن اتحاد استعفے دینے میں تاخیر ہوتی نظر آرہی ہے۔
-
حافظ حسین احمد پارٹی سے اخراج کو ڈکٹیٹر شپ سے تعبیر دے دیا
جمعیت علمائے اسلام (ف) سے نکالے گئے سینئر سیاستدان حافظ حسین احمد نے پارٹی فیصلے پر ردعمل دے دیا ہے۔
-
بلوچستان میں ہفتے سے سردی کی نئی لہر داخل ہونے کا امکان
محکمہ موسمیات نے ہفتہ اور اتوار کے دوران بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بارش اور برف باری کا الرٹ جاری کردیا۔
-
ایم کیوایم پاکستان وفاقی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کیوں نہیں کرتی، نثارکھوڑو
نثارکھوڑو نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان پی ڈی ایم کےاتحاد کی فکر چھوڑیں،اپنےاتحادیوں کی فکرکریں۔
-
مولانا شیرانی بے نقاب ہوچکے، فضل الرحمٰن
اپوزیشن اتحاد ( پی ڈی ایم ) اور جمعیت علما ء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ مولانا محمد خان شیرانی اپنے بیان سے بے نقاب ہوئے۔
-
بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 33 مریض سامنے آگئے
رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 18مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 17 ہزار 582 ہوگئی
-
پی ڈی ایم کا فیصلہ ہے کہ کوئی مذاکرات نہیں کیےجائیں گے، مریم نواز
مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد پوری طرح اس موقف کےساتھ کھڑےہیں۔
-
لاہور: 15 دن سے کچرا نہ اٹھایا جاسکا، بدبو اور تعفن پھیل گیا
لاہور میں 15 روز بعد بھی کچرا نہیں اٹھایا گیا ،کئی علاقوں میں کچرے کے ڈھیر لگ گئے۔
-
کوئٹہ: سوئی گیس لیکیج، دم گھٹنے سے دو بھائی جاں بحق
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں بھائی پنجاب کے علاقے احمد پور شرقیہ کے رہائشی تھے اور مزدوری کیلئے کوئٹہ آئے ہوئے تھے۔
-
اپوزیشن اتحاد آخری سانسیں لے رہا ہے، فیصل جاوید کا دعویٰ
حکمران جماعت پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن اتحاد ( پی ڈی ایم ) آخری سانسیں لے رہا ہے۔
-
سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 22 مریض لقمہ اجل بن گئے
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 11692 ٹیسٹ کروائے گئے جن میں سے 915 کیسز سامنے آئے۔ جوکہ موجودہ تشخیصی شرح کا 7.8 فیصد ہے۔