Categories
Breaking news

حیدر آباد کے تاجر کا مبینہ اغوا، کراچی سے سی ٹی ڈی کا افسر گرفتار

حیدر آباد کے تاجر کا مبینہ اغوا، کراچی سے سی ٹی ڈی کا افسر گرفتار

حیدرآباد سے تاجر ساگر کمار کے مبینہ اغوا میں ملوث سی ٹی ڈی کے ٹیرر فنانسنگ یونٹ کے افسر کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق پولیس اور رینجرز کی مشترکہ ٹیم نے گارڈن ہیڈ کوارٹر کے قریب سے انسپکٹر جاوید شیخ کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق پولیس کانسٹیبل ارشاد اقبال اور جاوید علی کو بھی گرفتار کیا گیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ حیدرآباد سے ہندو تاجر ساگر کمار کو اغوا کرکے ملزمان نے 50 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔

پولیس کے مطابق رقم کی ادائیگی اور مغوی کی بازیابی کے لیے مغوی کے بھائی آکاش کو کراچی بلوایا گیا۔

گارڈن پولیس ہیڈکوارٹر کے قریب مغوی کی بازیابی کے لیے 5 لاکھ روپے دینے پر ملزمان مشتعل ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق رینجرز اور پولیس کی ٹیم نے کارروائی کرکے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار اہلکاروں کے خلاف اعلیٰ سطح پر تحقیقات شروع کردی گئیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *