Categories
Breaking news

حیدر آباد جلسے کی میزبان پیپلز پارٹی ہے، شازیہ مری

Advertisement
حیدر آباد جلسے کی میزبان پیپلز پارٹی ہے، شازیہ مری

مرکزی سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری کا کہنا ہے کہ حیدر آباد میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) جلسے کی میزبان پیپلز پارٹی ہے۔

Advertisement

شازیہ مری نے جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنڈال میں پچاس سے ساٹھ ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں اور میرے خیال میں یہ کرسیاں بھی کم پڑ جائیں گی۔

Table of Contents

x
Advertisement

اُنہوں نے کہا کہ سیلیکٹڈ حکومت کی کارکردگی سے عوام پریشان ہیں، سینیٹ الیکشن کے لیے درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔

حیدرآباد میں پی ڈی ایم کے جلسے کی تیاریاں

حیدرآباد میں اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے جلسے کی…

شازیہ مری نے مزید کہا کہ سینیٹ الیکشن کے لیے درخواستوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، اب تک سینیٹ الیکشن کے امیدوار فائنل نہیں کیےگئے۔

واضح رہے کہ حیدرآباد میں اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے جلسے کی تیاریاں، مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ قائم کردیے گئے۔

شاہراہوں، عمارتوں کو پارٹی جھنڈوں اور قائدین کی تصاویر سے سجادیا گیا۔

پیپلزپارٹی کی میزبانی میں آج ہونے والے جلسے سے بلاول بھٹو زرداری، مولانا فضل الرحمٰن اور دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

​​

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *