Categories
Breaking news

حیدرعلی کی ٹریننگ ٹائم شاہین آفریدی نے کیوں تبدیل کروا دیا؟ اہم وجہ سامنے آ گئی

Advertisement

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹسمین حیدر علی اور فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹسمین حیدر علی نے انکشاف کیا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو رات نیند نہ آنے کی وجہ سے مجھے کمرے میں اپنی ٹریننگ کا ٹائم تبدیل کرنا پڑا۔

نیوزی لینڈ میں موجود حیدرعلی کا کہنا ہے کہ شروع میں دن رات کا کمرے میں پتہ ہی نہیں چلتا تھا میں فجر کی نماز کے بعد کمرے میں ہی ٹریننگ شروع کر دیتا تھا۔ کبھی بالکونی میں آجاتا، کبھی جوگنگ شروع کر دیتا تھا۔

Advertisement

حیدر علی کے مطابق مجھے نہیں پتہ تھا کہ میرے نیچے روم میں شاہین شاہ آفریدی کا روم ہے، ان سے جب بات ہوئی تو پتہ چلا کہ میری ٹریننگ کرنے کی وجہ سے انہیں نیند نہیں آئی تو میں نے اپنی ٹریننگ کا ٹائم تبدیل کر دیا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *