Categories
Breaking news

حیدرآباد کے کئی علاقوں میں صبح 4 بجے سے بجلی معطل

Advertisement
حیدرآباد کے کئی علاقوں میں صبح 4 بجے سے بجلی معطل

سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں ان دنوں شدید گرمی کا راج ہے ، جبکہ شہر کے کئی علاقوں میں آج صبح 4 بجے سے بجلی معطل ہے۔

حیسکو ترجمان کے مطابق قاسم آباد گرڈ اسٹیشن سے منسلک 25 فیڈرز پر بجلی معطل ہے،

ترجمان حیسکو کا کہنا ہے کہ قاسم آباد گرڈ اسٹیشن کو بجلی فراہم کرنیوالی2 مین سپلائی لائن میں فنی خرابی کے باعث بجلی کی فراہمی تعطل کا شکار ہے۔

حیسکو کے مطابق بجلی فراہمی بحال کرنے کیلئے عملہ مصروف عمل ہے، جلد ہی مکمل طور پر حیدرآباد شہر کی بجلی بحال ہوجائے گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *