Categories
Breaking news

حیدرآباد : مکان کی چھت گرنے سے 20 سے زائد افراد زخمی

حیدرآباد میں مکان کی چھت گرنے سے 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حیدرآباد میں مکان کی چھت گرنے کا واقعہ جامشورو چوہان چوک کے قریب پیش آیا جہاں ایک مکان کی چھت پر منگنی کی رسم کی جارہی تھی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ تقریب کے دوران مکان کی چھت گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تمام افراد کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے جب کہ 10 شدید زخمی خواتین کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *