Categories
Breaking news

حیدرآباد: بیوی نے دوست کی مدد سے شوہر کو قتل کرکے ڈکیتی کا ڈرامہ رچادیا

حیدرآباد: بیوی نے دوست کی مدد سے شوہر کو قتل کرکے ڈکیتی کا ڈرامہ رچادیا

حیدر آباد میں نوجوان کے قتل میں اس کی بیوی ملوث نکلی، ملزمہ نے شوہر کو دوست کی مدد سے قتل کرکے ڈکیتی کا ڈرامہ رچادیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پٹارو کے قریب ٹیکسی ڈرائیور کی لوٹ مار اور نوجوان کے قتل کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ مقتول سمندر خان کے قتل میں اس کی اہلیہ ملوث نکلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نےدوست کے ساتھ مل کر شوہر کو گولیاں مار کر قتل کیا، قتل کے بعد ملزمہ نے ٹول پلازہ پر ڈکیتی کا ڈرامہ کیا تھا۔

پولیس نے ملزمہ کو عدالت میں پیش کرکے 4 روزہ تفتیشی ریمانڈ حاصل کرلیا، جبکہ ملزمہ کے دوست کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 4 فروری کو ٹول پلازہ کےقریب دوران ڈکیتی نوجوان کے قتل کی اطلاع ملی تھی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.