Categories
Breaking news

حیدرآباد: جام خان شورو کی رہائشگاہ پر پُرتکلف ظہرانہ

Advertisement
حیدرآباد: جام خان شورو کی رہائشگاہ پر پرتکلف ظہرانہ

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے قبل سابق وزیر بلدیات جام خان شورو کی رہائش گاہ پر پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

Advertisement

ظہرانے می مٹن کڑاھی، چانپیں، بریانی، مچھلی فرائی، چکن جیسے لذیذ پکوان شامل تھے جبکہ مہمانوں کے لیے جوس اور میٹھے میں حلوے کا اہتمام بھی کیا گیا۔

واضح رہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) آج سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے جا رہی ہے۔

پی ڈی ایم کا جلسہ، بلاول حیدر آباد پہنچ گئے، مولانا راستے میں

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) آج سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے جا رہی ہے۔

x
Advertisement

پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری حیدر آباد پہنچ گئے ہیں جبکہ سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمٰن حیدرآباد کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔

جام خان کی رہائش گاہ پر چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی، جس کے دوران آج کے جلسے اور مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

حیدرآباد: PDM کے جلسے کیلئے پنڈال سج گیا

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) آج حیدر آباد میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کر رہی ہے جس کے سلسلے میں تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔

جلسے سے مولانا فضل الرحمٰن اور بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر قائدین بھی خطاب کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *