لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 31دسمبر تک پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اپنے استعفے اپنے پارٹی قائدین کو پیش کردیں گے۔ہم حکومت کو وارننگ دینا چاہتے ہیں کہ 31جنوری تک حکومت مستعفی ہوجائے۔اگر حکومت مستعفی نہیں ہوتی تو پھر سربراہی اجلاس اسلام آبادکی طرف لانگ مارچ کا اعلان کرے گا۔عوام سے اپیل کی جارہی ہے کہ وہ لانگ مارچ کی تیاریاں شروع کردے۔